لارڈزٹیسٹ: انگلینڈ کی پوری ٹیم آؤٹ، پاکستان کو جیت کے لیے کتنے رنز کا ہد ف مل گیا جان کر خوش ہو جائیں گے
لندن: لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے جب کہ میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 64 رنز کا ہدف ملا ہے۔
میزبان انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز سے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد بٹلر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
گرین کیپس نے اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
دوسری اننگز میں شاندار بیٹںگ کا مظاہرہ کرنے والے جوس بٹلر 66 اور ڈومینک بیس 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو کھیل کے چوتھے روز کا آغاز کریں گے۔
اس سے قبل انگلش ٹیم کے 6 کھلاڑی دوسری اننگز میں صرف 110 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد جوس بٹلر اور ڈومینک بیس نے بیٹنگ کو سنبھالا اور ساتویں وکٹ پر 125 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر، محمد عباس اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں