ہاکی کے نایاب ہیروز کی نایاب ویڈیو دیکھیے
منیر ڈار کے بعد خواجہ ذکاالدین دنیائے ہاکی کو افسردہ کر گئے
اکی کے معروف کھلاڑی سابق اولمپین خواجہ ذکا الدین1 9 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے،اولمپین توقیر ڈار ان کے داماد تھے جبکہ ان کے چار صاحبزادے کامران ذکا،عرفان ذکا، عمران ذکا اور سلمان ذکا بھی ہاکی کے اچھے کھلاڑی رہے۔فارورڈ کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے 1958 سے 1966 تک 56 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے خواجہ ذکا الدین نے اپنے کیریئر میں 26 گول اسکور کیے۔ 27 اکتوبر 1936 کو مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہونے والے اولمپین خواجہ ذکا الدین 1964 کے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے، اولمپین خواجہ ذکا الدین 1958 میں ٹوکیو میں ہونے والے ایشین گیمز میں فاتح بن کر گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔1982 ممبئی ہاکی ورلڈکپ اور 1984ء لاس اینجلس اولمپکس جیتنے والی ٹیم کے کوچ تھے۔ وہ 1962 میں جکارتہ کے ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن پاکر اپنے اعزاز کا دفاع کرنےوالی قومی ہاکی ٹیم کے بھی رکن رہے ، وہ 1966 میں بینکاک کے ایشین گیمز میں سلور میڈل پانے والی پاکستان ہاکی ٹیم میں بھی شامل تھے، اس طرح ان کو لگاتار تین ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کیجیے منیر ڈار کے بعد خواجہ ذکاالدین دنیائے ہاکی کو افسردہ کر گئے

اپنی رائے کا اظہار کریں