More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 سیریز کے لیے سکواڈز کا اعلان۔ پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ فرحان یوسف دونوں سکواڈز کی قیادت کریں گے۔ ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر جبکہ چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ انگلینڈ انڈر 19 ٹیم 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کا پری سیریز کیمپ 24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔ پاکستان انڈر 19 نے رواں سال انگلینڈ کے دورے پر ون ڈے سیریز 3-1 سے جیتی جبکہ چار روزہ میچ میں 10 رنز سے شکست ہوئی۔ پاکستان انڈر 19 ون ڈے سکواڈ: فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالصبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد سیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد۔ پاکستان انڈر 19 چار روزہ سکواڈ: فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد سیام، محمد صہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد۔

اپنی رائے کا اظہار کریں