More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کل مکمل آرام کرے گی۔ پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے دونوں میچز جیت لیے۔ پاکستان نے تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی۔ تین ملکی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کا سامنا کرے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ اتوار 25 اکتوبر کو قدافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں