More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے میچز جاری۔ راولپنڈی میں کے آر ایل نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پی ٹی وی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کے آر ایل نے 224 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ افتخار احمد 76 اور عمران رفیق 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کے آر ایل کے عاصم علی ناصر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ پی ٹی وی کی ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کے آر ایل کے ثاقب خان نے 37 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے ایس بی پی کے خلاف مجموعی طور پر 130 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ایس بی پی کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ایس بی پی کے رمیز عزیز نے 84 اور علی شان نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ ایم آئی ٹی سلوشنز کے خالد عثمان نے 70 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایم آئی ٹی سلوشنز نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 98 رنز بنالیے۔ حسنین ندیم 33 اور عتیق الرحمان 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ شیخوپورہ میں غنی کی ٹیم نے کنگز مین اکیڈمی کے خلاف پہلے روز چار وکٹوں پر 273 رنز بنالیے۔ غنی کے ہاشم ابراہیم 132 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ہاشم ابراہیم کی اننگز میں 19 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ملک عبد الرافع نے 50 اور محسن ریاض نے 46 رنز بنائے۔ کنگز مین اکیڈمی کے محمد الیاس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور میں او جی ڈی سی ایل نے ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلے روز پانچ وکٹوں پر 239 رنز بنالیے۔ او جی ڈی سی ایل کے علی زریاب نے 120 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد سرور آفریدی 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ایس این جی پی ایل کے عبدالسبحان اور شاہنواز دہانی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں