More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا گیا پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون آٹھ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کا آغاز 12 ستمبر سے چار شہروں میں ہوگا ٹورنامنٹ کے میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے میچز عمران خان سٹیڈیم پشاور، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوں گے ٹورنامنٹ میں سات رائونڈ کھیلے جائیں گے، ہر رائونڈ میں چار فرسٹ کلاس میچز ہوں گے ٹورنامنٹ میں 28 چار روزہ اور ایک پانچ روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کا فائنل ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں غنی گلاس، کے آر ایل، کنگز مین اکیڈمی، ایم آئی ٹی سلیوشنز، اوجی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ایس بی پی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمز شرکت کریں گی

اپنی رائے کا اظہار کریں