More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پاکستان زمبابوے ون ڈے سیریز بلاوائیو ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز اتوار سے شروع ہوگی۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلیں گی۔تمام میچز بلاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اس ماہ پاکستان کی یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر دو ایک سے شکست دی تھی۔ عاقب جاوید کی عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ون ڈے سیریز ہے۔ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز ہمارے لیے اہم ہے ، ہمارا مقصد اپنی بینچ اسٹرینتھ کو جانچنا ہے۔ محمد رضوان۔ ہم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ محمد رضوان ۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز/قومی ہیروز بنے لاہور پولیس کے مہمانِ خصوصی ورلڈ سنوکر چیمپئین 2024 محمد آصف'سابق ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کا استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم یاسین۔ریزرو انسپکٹر لائن بابراشرف۔انچارج سپورٹس انسپکٹر مسعودالرحمن بھی موجود قومی ہیروز کا پرتپاک استقبال ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا'پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں قومی ہیرو محمدآصف نے حال ہی میں 2024 ورلڈ سنوکر چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا 03 بار ہاکی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے سابق اولمپئین شہباز سنئیر بھی مہمان خصوصی قومی ہیرو ورلڈ چیمپئین سنوکر محمد آصف نے پولیس لائن میں سنوکرکے نئے سنوکر کلب کا افتتاح کیا پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ایس پی احمد زنیر چیمہ سنوکر کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے پنجاب پولیس کا بہت اچھا اقدام ہے۔ورلڈ چیمپئین محمد آصف کھیلوں کے فروغ کیلئے لاہور پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے ورلڈ سنوکر چیمپئین محمد آصف۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا قومی ہیروز نے لاہور پولیس کی محبتوں اور پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کیا ملک و قوم کی سربلندی کیلئے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں لہراتے رہیں گے۔قومی ہیروز سنوکر ٹورنامنٹس۔سنوکر کے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔سنوکر ورلڈ چیمپئین محمد آصف ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام لیں گے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ سابق کپتان اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ۔ یہ رول اظہرعلی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہو گی، اسوقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کرکٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے۔ اظہرعلی اظہرعلی کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی سی بی بلاوائیو قومی کرکٹ سکواڈ کل مقامی وقت کے مطابق 1:30 سے 4:30 تک پریکٹس کرے گا پاکستانی ٹیم کوئینز سپورٹس کلب میں پریکٹس کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

پسندیدہ فرد بننے کا نسخہ

پسندیدہ فرد بننے کا نسخہ
آفتاب تابی
آفتاب تابی

کوڑے دان
تحریر سلیم چوہدری
میرے زیادہ تر دوست عمر میں مجھ سے بڑےہیں،میں ان سے سیکھتا ہوں،ان کے پاس گھنٹوں بیٹھ کر باتیں سنتا ہوں،میرا نظریہ ہے آدمی کو اپنے تجربے کرنے سے بہتر ہے دوسروں کے تجربے سے سیکھا جائے۔۔۔ اور سیکھنے کیلئے دوسروں کو سنا جائے،بولنے والے نہیں،سننے والےہی سیکھتے ہیں۔۔۔ویسے بھی آدمی کو بولنے سے زیادہ سننا چاہیے،تکنیکی وجوہات ہی دیکھ لیں،اللہ تعالیٰ نے سننے کیلئے دوآلات (کان) دیئے ہیں جبکہ بولنے کیلئے صرف ایک آلہ (زبان) ۔۔۔۔ دوستوں میں تمام شعبہ جات کے لوگ ہیں،ماہر معاشیات،قانون،سیاست،مذہب،میڈیکل ودیگر،جونہی کوئی مسئلہ پیش آئے،انکے پاس جاتا ہوں،اگر جا نہ سکوں تو کال کرتا ہوں۔ یہ لوگ میرا سرمایہ ہیں،میری پہچان ہیں،میری طاقت ہیں ،مجھے ان پرفخر ہے۔گزشتہ دنوں ایک سترسالہ دوست منظور صاحب کے ساتھ کہیں جانے کا اتفاق ہوا،راستے میں تین واقعات پیش آئے،ان تین واقعات نے میری سوچ تبدیل کرکے رکھ دی،مجھ میں ہروقت غصے میں رہنے والی عادت ختم کردی،میرے نظریات بدل گئے،ذہن پرراج کرنے والے منفی اثرات مثبت ہوگئے،میں ہر وقت سڑنے،بلنے کی بجائے خوش رہنے لگا،میں اب کھل کر مسکراتا ہوں،لطیفے پڑھتا ہوں،سنتا ہوں،سناتا ہوں،موسیقی سے لطف اندوز ہوتا ہوں،ہفتےمیں ایک،دوبارمووی بھی دیکھتا ہوں۔زندگی بدل کر رہ گئی ہے،یوں لگتا ہے کالج لائف لوٹ کرآگئی ہے۔میں اپنے ان،ساٹھ،ستر سال کی عمر کے دوستوں کو ہمیشہ نوجوان کہہ کر مخاطب ہوتا ہوں،جب انہیں کہتا ہوں۔۔۔۔ نوجوان !! کیا حال ہے،وہ مسکراتے ہیں،اکثر وہ پھر مجھےآگے سے کہتے ہیں،جی بابا جی ۔۔۔بات کرتے ہیں،ان تین واقعات کی،جنہوں نے میری زندگی بدل کررکھ دی۔۔۔منظور صاحب گاڑی چلا رہے تھے،میں ان کے ساتھ بیٹھا تھا،ایک موٹر سائیکل سوار نے گاڑی کو ٹکر ماردی،گاڑی کو کافی بڑا گڑھا پڑ گیا،ہم دونوں گاڑی سے اترے،منظور صاحب نے غصے ہونے اور اس آدمی کوبرا بھلا کہنے،اس سے لڑنے جھگڑنے کی بجائے اس کی خیریت دریافت کی،پوچھا،کہیں چوٹ تو نہیں آئی، پانی کی بوتل دی۔۔۔معذرت کرتے ہوئے دوبارہ گاڑی میں آکر بیٹھ گئے،موٹر سائیکل سوار منہ دیکھتا رہ گیا۔۔۔ دوسرا واقعہ مارکیٹ میں پیش آیا،کار پارک کرتے ہوئے ایک شخص نے منظورصاحب کو غلیظ ترین گالی نکال دی،ایسی گالی پر تو قتل ہوجاتے ہیں،دشمنیاں پڑ جاتی ہیں،مجھےکافی غصہ آگیا،میں اس شخص کو سبق سکھانے کیلئے آگے بڑھا،منظور صاحب نے میرا ہاتھ پکڑلیا،مسکرائے،کہنے لگے غصے کو تھوک دو،خود پر کنٹرول کرناسیکھو،وہ شخص ردعمل دیکھنے کیلئے تیار کھڑا تھا،منظورصاحب ان کے پاس گئے،بولے،بھائی جان میری وجہ سے آپکو کوئی تکلیف ہوئی ہے تو اس سے معذرت چاہتا ہوں،سوری بولتے ہوئے منظورصاحب میرا ہاتھ پکڑ کرچل دہیے،وہ شخص منہ دیکھتا رہ گیا۔۔۔تیسراواقعہ منظورصاحب کے دفتر میں پیش آیا، دفتر کے پیچھے انکا گھر ہے، آگے کافی بڑا صحن،دفتر کے آگے کافی بڑی کارپارکنگ ہے،آگے چار دیواری اور گیٹ ہے،ہمسائے نے ٹریکٹر ٹرالی گزارتے ہوئے ٹکر مارکردیوار گرا دی،گرنے کی کافی اونچی آواز آئی اور زلزلے کی طرح جھٹکا لگا،ہم بھاگ کر باہر آئے دیوارگری ہوئی تھی،ہمسایہ شرمندہ ہونے یا ڈرنے کے بجائے لڑنے کے موڈ میں کھڑا تھا،یوں لگ رہا تھا جیسے غلطی دیوار کی ہو،دوسری طرف منظور صاحب خوش باش،ہنستے ہوئے اس شخص کے پاس گئے اور کہا ٹریکٹر کو زیادہ نقصان تو نہیں پہنچا،اگر کوئی خرابی پیدا ہوئی تھی تو میرے دوست کی ورکشاپ ہے وہاں ٹھیک کروالینا،اس آدمی کا ہاتھ پکڑا اور دفتر لے گئے،شربت پلایا،گپ،شپ کی اور پھر اسے باہر چھوڑ کرآئے۔۔۔ وہ شخصمنہ دیکھتا رہ گیا۔۔۔ڈنر کا وقت ہوگیا،ہم دونوں نے دفتر میں ہی کھانا کھایا، فارغ ہوکرلان میں آکر بیٹھ گئے،چائے کے ساتھ گپ شپ شروع ہوگئی۔۔۔میرے آنکھوں کے سامنے تین واقعات ہوئے تھے،میرے پاس کرنے کیلئے کافی سوال تھے، جومیں پوچھنا چاہتا تھا،بات چل پڑی۔۔۔منظور صاحب !! بتاؤ،موٹر سائیکل سوار کی غلطی تھی،اس نے گاڑی کو کافی نقصان پہنچایا،الٹا آپ نے اس سے معذرت کی، اور پھر پارکنگ میں جو واقعہ پیش آیا،اس آدمی کی غلطی تھی،گالی نکالی،اور آپ نے اس کو سوری بولا اور جس شخص نے دیوار گرائی،آپ نےاس سے بھی معذرت کی۔۔۔یہ سب کیا ہے ؟ آپ نے ان لوگوں کے غلط کاموں کی حوصلہ افزائی کی ہے، وہ اور لوگوں کے ساتھ بھی ایساسلوک کرینگے،وہ عادی ہوجائیں گے،اس کے ذمہ دار آپ ہیں۔۔۔منظورصاحب مسکرائے،بولے ایسا نہیں،جیسا آپ سوچ رہے ہیں۔دیکھو !! یہ لوگ دکھی ہیں،پریشان ہیں،غمگین ہیں،ستائے ہوئے ہیں،ڈپریشن کا شکار ہیں،کوئی بیوی سے لڑ کر آرہا ہوتا ہے کوئی والدین سے،کوئی بچوں سے تنگ ہوتا ہے،کوئی یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے پریشان ،کوئی گھر کے کرائے کی وجہ سے دکھی،کوئی سکول میں بچوں کی فیس لیٹ ہونے پرمایوس،کسی کو عمران خان کی قید کا غصہ،کسی کو نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا دکھ ،کسی کوعدلیہ سے،کسی کو پولیس سے گلہ شکوہ،کوئی رشتے داروں سے ناراض،کسی کا بھائیوں سے جائیداد کاپھڈا،کوئی بینک کے قرضوں میں جھکڑا ہوا۔۔۔ایسے لوگ اپنے غم ساتھ لیکر پھر رہے ہوتے ہیں،ہر وقت غصے میں ہوتے ہیں،انہیں لڑنے کیلئے بس کوئی بہانہ چاہیے،یہ لوگ اپنا غصہ دوسروں پر نکالتے ہیں،اپنا اور دوسروں کا نقصان کرتے ہیں،عقل مندی یہی ہے،ان سے لڑنے کے بجائے،معذرت کرلیں،ممکن ہے شرمندہ ہوکرآئندہ ایسا نہ کریں۔۔۔۔منظور صاحب نے چائے کاآخری گھونٹ لیا اور بولے،نوجوان !! آپ یہ سمجھیں،ایسے لوگ کوڑے کے ٹرک لیکر چل پھر رہے ہوتے ہیں،انہیں بس کوڑے دان کی تلاش ہوتی ہے،جونہی کوئی کوڑے دان نظرآیا،یہ اپنا ٹرک وہاں الٹ دیتے ہیں۔۔۔۔ اور میں کوڑے دان نہیں بننا چاہتا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں