More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔ اہم ٹیکرز پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس (Ms. Henny de Vries) کی قذافی سٹیڈیم آمد چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور. کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چئیرمین پی سی بی سے شئیر کئے نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا۔ بہت انجوائے کیا۔ سفیر نیدرلینڈ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سفیر نیدرلینڈ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سفیر نیدرلینڈ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کیا کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاو رکھتی ہے۔ محسن نقوی کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ محسن نقوی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ محسن نقوی دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرست سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک

پی سی بی کا سال 2021 میں 267 ڈومیسٹک میچز کا کامیاب انعقاد

پی سی بی کا سال 2021 میں 267 ڈومیسٹک میچز کا کامیاب انعقاد

لاہور، 30 دسمبر 2021ء:

ایک طرف تو کوویڈ19 کی عالمی وباء کے باعث دنیا بھر میں کرکٹ کے متعدد سیزن اور ایونٹس التواء کا شکار ہوئے ہیں تاہم دوسری طرف ان غیرمعمولی حالات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کیلنڈر ایئر 2021 میں 267 ڈومیسٹک میچز کا انعقاد کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ کیلنڈر ایئر 2020 میں پی سی بی نے 182 ڈومیسٹک میچز منعقد کیے تھے۔

یہ 267 میچز مجموعی طور پر 10 مختلف ٹورنامنٹس میں کھیلے گئے۔ ان ٹورنامنٹس میں پاکستان کپ 2021، ایچ بی ایل پی ایس ایل 6، کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی 20، نیشنل ٹی 20، کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ، نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ، نیشنل انڈر 19 کپ، کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج، پاکستان ویمنز کپ اور پریمیئر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی شامل ہیں۔

فائنل سمیت 31 میچز پر مشتمل قائد اعظم ٹرافی 20 اکتوبر سے 29 دسمبر تک جاری رہی، جہاں ایونٹ کے فائنل میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 169 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا ایونٹ کا یہ فائنل مقابلہ گلابی گیند سے کھیلا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچاس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ناردرن کے مبصر خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی، اوپنر محمد حریرہ کو ایونٹ کا بہترین بیٹر جبکہ روحیل نزیر کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔ فائنل میں سنچری اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر خیبر پختونوخواہ کے کپتان افتخار احمد کو پلیئر آف دی فائنل جبکہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر سدرن پنجاب کے علی عثمان کو بہترین باؤلر کا انعام دیا گیا۔

رواں سال کا آغاز پاکستان کپ سے ہوا۔جنوری میں منعقدہ اس ایونٹ میں کُل 33 میچز کھیلے گئے۔تین مختلف وینیوز پر کھیلے گئے ایونٹ کا فائنل اسٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوا جہاں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

سینٹرل پنجاب کے طیب طاہر نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 12 میچز میں 60.55 کی اوسط سے 666 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کے آصف آفریدی ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے۔

اس کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل 6کھیلی گئی جس کا فائنل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جہاں ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کیا۔ پاکستان کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپنر بابر اعظم بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں، انہوں نے 11 میچز میں 69.25 کی اوسط سے 554 رنز بنائے۔ فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔

پھر بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ نے 15 سے 22 ستمبر تک 15 میچز پر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔ ٹورنامنٹ میں اپنے پانچ میں سے چار میچز جیتنے والی سندھ کو فاتح قرار دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے عامر عظمت چار میچز میں 242 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ناردرن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زمان خان 9 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔

نیشنل ٹی ٹونٹی 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوا۔ ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، جہاں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی تھامی۔ خیبرپختونخوا کے صاحبزادہ فرحان نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ442 رنز بنائے۔ انہی کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے عمران خان 16 وکٹیں لے کر باؤلنگ کے شعبے میں سرفہرست رہے۔

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ (تین روزہ ایونٹ) کا انعقاد 29 ستمبر سے 14 نومبر تک پنجاب کے مختلف مقامات پر ہوا۔ 30 میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ سندھ نے جیتا۔بلوچستان کے عظیم گھمن 10 میچز میں 890 رنز بنا کر بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہے جبکہ خیبرپختونخوا کے زوہیب خان نے 9 میچز میں 30 وکٹیں حاصل کیں۔

15 میچزپر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج سندھ نے جیتا۔پنجاب کے تین مختلف مقامات پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں بھی خیبرپختونخوا کے عامر عظمت نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 5 میچز میں 67 کی اوسط سے 335 رنز بنائے۔ باؤلنگ کے شعبے میں سینٹرل پنجاب کے محمد عرفان جونیئر نے 5 میچز میں سب سے زیادہ 9 وکٹیں حاصل کیں ۔

پاتھ وے کرکٹ میں12 ٹیموں پر مشتمل نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ ایونٹ) 10 اکتوبر سے 19 نومبر تک ملک کے مختلف حصوں میں کھیلی گئی۔ چار روزہ فائنل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس نے سینٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز کو 2 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔سدرن پنجاب وائٹس کے محمد شہزاد نے چھ میچز میں 92.11 کی اوسط سے 829 رنز اسکور کیے۔ سینٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز کے ارحم نواب نے6 میچز میں 30 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی انڈر 19 کپ 14 اکتوبر سے 14 نومبر تک ملک کے مختلف حصوں میں کھیلا گیا۔ایونٹ کا فائنل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں خیبر پختونخوا انڈر 19 بلیوز نے خیبر پختونخوا انڈر 19 وائٹس کو 43 رنز سے شکست دی۔یہاں سینٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس کے آذان اویس نے پانچ میچوں میں 78.25 کی اوسط سے 313 رنز بنائے۔ سندھ انڈر 19 بلیوز کے خواجہ محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ میں پانچ میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز کپ 9 سے 21 ستمبر تک کراچی میں کھیلا گیا۔ ایونٹ کا ڈے اینڈ نائٹ فائنل پی سی بی چیلنجرز نے جیتا۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی عالیہ ریاض نے سات میچز میں 60.67 کی اوسط سے 364 رنز بنائے۔ پی سی بی بلاسٹرز کی آف اسپنر ندا ڈار بولنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں، انہوں نے 7 میچز میں 14 وکٹیں حاصل کیں ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں