More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
بین اسٹوکس کے والد نیوزی لینڈ میں تنقید کا شکار پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونئیر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا پی سی بی نے پانچ افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی جسکی سربراہی سلیم جعفر کرینگے سلیکشن کمیٹی کے ممبران. میں انٹرنیشنل کرکٹرز ارشد خان، راو افتخار انجم، توفیق عمر اور ثناء اللہ شامل سلیکشن کمیٹی یکم جولائی سے اپنے چارج سنبھالے گی جونئیر سلیکشن کمیٹی انڈر 13،انڈر 16 اور انڈر 19 کی سلیکشن کرے گی جونئیر سلیکشن کمیٹی اپنا پہلا کام انڈر 19 ایشیا کپ کے لئے قومی جونئیر ٹیم کی سلیکشن کرنا ہوگا پاکستان اگلے برس ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا اے سی سی اجلاس میں حتمی فیصلہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے ایشیا کپ بھی ٹی ٹونٹی ہو گا 2022 کے ایشین گیمز میں کرکٹ کو دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ ‎ ی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگیا کوچنگ کورس میں ملک بھر سے 15 کوچز اور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں سابق کپتان سلمان بٹ، احمد شہزاد ، عبد الرحمن اور اعزاز چیمہ بھی کورس میں شریک کورس کے شرکا میں بلال آصف ، احسان عادل ، ہمایوں فرحت اور قیصر عباس شامل عمید آ صف اور ذوالفقار بابر بھی کورس کے شرکا میں شامل ہیں کورس چار روز تک جاری رہے گا ٹیسٹ کرکٹر ز کاکوچنگ کے شعبے میں آ نا خوش آ ئند ہے ۔پی سی بی ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ، سعید اجمل ، باسط علی اور عمر گل بھی کوچنگ کورس میں شریک فہیم اشرف وطن واپسی ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کھلاڑی فہیم اشرف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا، زرائع فہیم اشرف نے ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا ، زرائع فہیم اشرف نے اپنی واپسی سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ، زرائع فہیم اشرف کل وطن واپس پہنچیں گے، زرائع سلیکشن کمیٹی نے فہیم اشرف، محمد رضوان اور عابد علی کو بطور بیک اپ کھلاڑی انگلینڈ میں قیام کرانے کا فیصلہ کیا تھا محمد رضوان کل انگلینڈ روانہ ہوں گے جبکہ عابد علی پہلے انگلینڈ میں موجود ہیں لاہور: اگر مجھے کسی بلے باز نے تنگ کیا تو 2015 والا انداز اختیار کرونگا: وہاب ریاض لاہور: میں ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلے کیلئے تیار رہتا ہوں: وہاب ریاض لاہور: مجھ سے جو توقعات عباس وابستہ ہیں ان پر پورا اترونگا: وہاب ریاض لاہور: میں رات میں کال آئی انگلینڈ جانے کی تیاری کریں: وہاب ریاض لاہور: 2 سال باہر رہ کر بہت محنت کی: وہاب ریاض لاہور: میں بہت مایوس تھا، واپسی پر خوشی ہے: وہاب ریاض لاہور: مجھے جو سفارشی کہہ رہے ان سے کہوں گا اب میرے لیے دعا کریں : وہاب ریاض لاہور: انگلینڈ کی بیٹنگ وکٹوں پر باؤلر کو جارحانہ انداز اختیار کرنا پڑتا ہے: وہاب ریاض لاہور: میرے والد کی خواہش تھی میں یہ ورلڈکپ کھیلوں: وہاں ریاض لاہور: مجھے 8 دن پہلے خواب آیا انضمام الحق نے فون کرکے کہا آپ سلیکٹ ہوگئے: وہاب ریاض لاہور: پچھلے کچھ دنوں سے خواب آرہے تھے کبھی سرفراز کبھی مکی آرتھر سے مل رہا: وہاب ریاض پی سی بی کی جانب سے نئی جونئیر سلیکشن کمیٹی کا تقرر نہیں کیا جاسکا پی سی بی نے باسط علی کی سربراہی میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیا تھا تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا ذرائع پہلے سے طے شدہ اپنی نجی اور گھریلو مصروفیات کے باعث بورڈ کیساتھ کام نہیں کر سکتا مصباح کا موقف اگلے تین برس ذاتی مصروفیات طے ہیں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نہیں بن سکتا مصباح الحق کا موقف ایم ڈی وسیم خان سابق کپتان یونس خان سے مالی معاملات طے نا کر پائے تھے ذرائع یونس خان نے مالی معاملات کی بنا پر پی سی بی کی پیشکش کو رد کیا تھا۔ ذرایع پاکستان کی ویمن کرکٹر ثناء میر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ، سب سے ذیادہ وکٹیں لینے والی باولر بن گئیںں

پی ایس ایل،پاکستان میں ہونیوالے میچوں کے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ شروع

پی ایس ایل،پاکستان میں ہونیوالے میچوں کے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ شروع

لاہور: پاکستان سپر لیگ فور کے لاہور اور کراچی میں ہونے والے8 میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا دوسرا مرحلہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف سینٹرز میں سوموار کی صبح شروع ہوگیا ۔

ٹکٹیں حاصل کرنے کے لئے لوگ صبح سویرے ہی لائنوں میں لگنا شروع ہوگئے تھے ۔اس سے قبل پہلے مرحلے میں میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جو مجموعی ٹکٹوں کا 20 فیصد تھا، ایسے شائقین جو آن لائن ٹکٹ بُک کروا چکے ہیں انہیں مقررہ سینٹر پر27 فروری کو جاکر اپنا ٹکٹ وصول کرنا ہوگا۔ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے 8 میں سے 3 میچز لاہور اور فائنل سمیت پانچ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے دوسرے مرحلے کے ٹکٹس کی فروخت سوموار کی صبح سے شروع ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ 27 سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت ہو رہی ہے جبکہ لاہور میں پی ایس ایل میچز کے لیے 12سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے ۔گوجرنوالہ کے 3، حیدرآباد اور راولپنڈی کے دو2 سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت کے لئے سینٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں ایک، ایک سینٹر پر ٹکٹوں کی فروخت کے سینٹرز ہیں۔ لاڑکانہ، سکھر، سیالکوٹ اور کوئٹہ میں بھی ٹکٹوں کی فروخت کے لئے ایک،ایک سینٹر بنایا گیا ہے ، ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

پی ایس ایل کے تمام ٹکٹس کوریئر سروس ‘ٹی سی ایس’ کے مختص کردہ سینٹرز پر دستیاب ہیں۔ ایلیمینیٹرز اور کوالیفائرز میچ کے ٹکٹس کی مالیت 500 روپے سے 3 ہزار روپے تک ہے جبکہ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹس 500 سے 8 ہزار روپے تک ہیں۔ پی ایس ایل کے لاہور میں 3 اور کراچی میں فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں۔ کوالیفائر اور ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹس 500 سے3 ہزار میں دستیاب ہوں گی۔ نیشنل اسٹیڈٰیم کراچی میں شیڈول فائنل کی ٹکٹس 500 سے8 ہزار میں دستیاب ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ فور کے ایڈیشنز میں پچھلے سال کی نسبت ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کردی ۔ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار روپے اور 12ہزار روپے تھی لیکن اس بار لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار رکھی گئی ہے۔

شیخوپورہ سٹیڈیم ٹرسٹ کے ممبر اور پی ٹی آئی کے راہنما رانا علی سلمان نے پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی قیمت کم کرنے کے پی سی بی کے فیصلے کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں 8 ہزار اور بارہ ہزار کی ٹکٹ عام تماشائی کی پہنچ سے باہر تھی تاہم اس بار پی سی بی نے ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 300 رکھی ہے ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں