More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونئیر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا پی سی بی نے پانچ افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی جسکی سربراہی سلیم جعفر کرینگے سلیکشن کمیٹی کے ممبران. میں انٹرنیشنل کرکٹرز ارشد خان، راو افتخار انجم، توفیق عمر اور ثناء اللہ شامل سلیکشن کمیٹی یکم جولائی سے اپنے چارج سنبھالے گی جونئیر سلیکشن کمیٹی انڈر 13،انڈر 16 اور انڈر 19 کی سلیکشن کرے گی جونئیر سلیکشن کمیٹی اپنا پہلا کام انڈر 19 ایشیا کپ کے لئے قومی جونئیر ٹیم کی سلیکشن کرنا ہوگا پاکستان اگلے برس ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا اے سی سی اجلاس میں حتمی فیصلہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے ایشیا کپ بھی ٹی ٹونٹی ہو گا 2022 کے ایشین گیمز میں کرکٹ کو دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ ‎ ی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگیا کوچنگ کورس میں ملک بھر سے 15 کوچز اور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں سابق کپتان سلمان بٹ، احمد شہزاد ، عبد الرحمن اور اعزاز چیمہ بھی کورس میں شریک کورس کے شرکا میں بلال آصف ، احسان عادل ، ہمایوں فرحت اور قیصر عباس شامل عمید آ صف اور ذوالفقار بابر بھی کورس کے شرکا میں شامل ہیں کورس چار روز تک جاری رہے گا ٹیسٹ کرکٹر ز کاکوچنگ کے شعبے میں آ نا خوش آ ئند ہے ۔پی سی بی ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ، سعید اجمل ، باسط علی اور عمر گل بھی کوچنگ کورس میں شریک فہیم اشرف وطن واپسی ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کھلاڑی فہیم اشرف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا، زرائع فہیم اشرف نے ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا ، زرائع فہیم اشرف نے اپنی واپسی سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ، زرائع فہیم اشرف کل وطن واپس پہنچیں گے، زرائع سلیکشن کمیٹی نے فہیم اشرف، محمد رضوان اور عابد علی کو بطور بیک اپ کھلاڑی انگلینڈ میں قیام کرانے کا فیصلہ کیا تھا محمد رضوان کل انگلینڈ روانہ ہوں گے جبکہ عابد علی پہلے انگلینڈ میں موجود ہیں لاہور: اگر مجھے کسی بلے باز نے تنگ کیا تو 2015 والا انداز اختیار کرونگا: وہاب ریاض لاہور: میں ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلے کیلئے تیار رہتا ہوں: وہاب ریاض لاہور: مجھ سے جو توقعات عباس وابستہ ہیں ان پر پورا اترونگا: وہاب ریاض لاہور: میں رات میں کال آئی انگلینڈ جانے کی تیاری کریں: وہاب ریاض لاہور: 2 سال باہر رہ کر بہت محنت کی: وہاب ریاض لاہور: میں بہت مایوس تھا، واپسی پر خوشی ہے: وہاب ریاض لاہور: مجھے جو سفارشی کہہ رہے ان سے کہوں گا اب میرے لیے دعا کریں : وہاب ریاض لاہور: انگلینڈ کی بیٹنگ وکٹوں پر باؤلر کو جارحانہ انداز اختیار کرنا پڑتا ہے: وہاب ریاض لاہور: میرے والد کی خواہش تھی میں یہ ورلڈکپ کھیلوں: وہاں ریاض لاہور: مجھے 8 دن پہلے خواب آیا انضمام الحق نے فون کرکے کہا آپ سلیکٹ ہوگئے: وہاب ریاض لاہور: پچھلے کچھ دنوں سے خواب آرہے تھے کبھی سرفراز کبھی مکی آرتھر سے مل رہا: وہاب ریاض پی سی بی کی جانب سے نئی جونئیر سلیکشن کمیٹی کا تقرر نہیں کیا جاسکا پی سی بی نے باسط علی کی سربراہی میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیا تھا تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا ذرائع پہلے سے طے شدہ اپنی نجی اور گھریلو مصروفیات کے باعث بورڈ کیساتھ کام نہیں کر سکتا مصباح کا موقف اگلے تین برس ذاتی مصروفیات طے ہیں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نہیں بن سکتا مصباح الحق کا موقف ایم ڈی وسیم خان سابق کپتان یونس خان سے مالی معاملات طے نا کر پائے تھے ذرائع یونس خان نے مالی معاملات کی بنا پر پی سی بی کی پیشکش کو رد کیا تھا۔ ذرایع پاکستان کی ویمن کرکٹر ثناء میر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ، سب سے ذیادہ وکٹیں لینے والی باولر بن گئیںں لاہور: قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی ۔ انضمام الحق لاہور: بڑا ٹوٹل تھا ٹیم اگر جیت جاتی تو خوشی ہوتی ۔ انضمام الحق لاہور: شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں ۔ چیف سلیکٹر لاہور: آئندہ دو چار روز میں ان کی مزید ٹیسٹ ہو نگے ۔ انضمام الحق لاہور: ہمیں امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان فٹ ہو جائیں گیں ۔ چیف سلیکٹر لاہور: محمد حفیظ نے پاکستان میں ہی باؤلنگ اور بیٹنگ کا آغاز کر دیا تھا ۔ انضمام الحق لاہور: میری رپورٹس کے مطابق حفیظ فٹ ہیں ، انضمام الحق لاہور: تین میچز باقی ہی، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گیں ۔ چیف سلیکٹر لاہور: ورلڈ کپ اسکورڈ کا اعلان کر چکے ہیں ، کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انضمام الحق

سمجھ نہیں آتی سابق اولمپیئنز کس منہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پر الزام تراشی کر رہے ہیں ،صدر پی ایچ ایف

سمجھ نہیں آتی سابق اولمپیئنز کس منہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پر الزام تراشی کر رہے ہیں ،صدر پی ایچ ایف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کے خلاف گٹھ جوڑ کرنے والوں نے قومی کھیل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ ان لوگوں کواہم عہدوں پر ذمہ داریاں سونپ رکھی تھیں اپنی ناکامی کا ملبہ اب فیڈریشن پر ڈال کو خود کو بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خصوصی گفتگو میں بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی یہ لوگ کس منہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے ملنے والے فنڈز کا کئی مرتبہ آڈٹ کرایا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن جب بھی مالی مشکلات کا شکار ہوئی ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت کھلاڑیوں کو فنڈز کا بندوبست کر کے ان کے ڈیلی الاونس ادا کیے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جب چارج سنبھالا تھا تو فیڈریشن کروڑوں روپے کی مقروض تھی جن کا قرضہ بھی ادا کیا گیا اور کھلاڑیوں کو بھی ان کے بقیہ جات ادا کیے گئے ہیں۔ صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے عہدیداران نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے بلکہ قومی کھیل کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں جن کا ثمر فوری نہیں ملے گا، حکومت اگر فنڈز جاری نہیں کرئے گی تو قومی کھیل مزید تباہی کی جانب چلا جائے گا۔ میڈیا کے ذریعے اب بھی ان لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اگر ان کے پاس کوئی ویڑن ہے تو وہ فیڈریشن کے ساتھ شیئر کرئے تاکہ اس پر بھی عمل کیا جائے۔ آج عہدوں کے لالچ میں فیڈریشن پر تنقید کرنے والے اپنے معذموم مقاصد کے حصول میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کا کہنا تھا کہ ہاکی بہت مہنگی ہو گئی ہے اسے ترقی دینے کے لیے حکومت فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کے روشن مستقبل کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ اور حکومت پنجاب کو پلان دے رکھا ہے جس کے لیے کسی سطح پر کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں