کھلاڑیوں کو اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی
جی ہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی ابھی ایشیا کپ میں شرمناک کارکردگی کے صدمے سے باہر نہیں نکل پائے تھے اور آسٹریلیا ان کے اوسان خطا ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے دوبئی آن بیٹھا ہوا کہ کب شاہین دوبئی اور کنگروز ان کے بچے کھچے پر بھی نوچ ڈالیں
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ سے ہوگا جس میں قومی اے ٹیم کی قیادت اسد شفیق کریں گے
ادھر ٹیم منیجمنٹ نے وطن واپس جانے والے کھلاڑیو٘ں اور ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے والے کو اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے کہ وہ دوبئی پہنچے، سابق اظہر علی جو کہ انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں وہاں سے ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ فاسٹ باولر محمد عباس کے بارے میں شنید ہے کہ وہ لاہور سے قومی ٹیم کا پھر سے حصہ بنیں گے
محمد عباس بھی قومی ٹیم کو اتوار تک جوائن کر لیں گے،،
7 اکتوبر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ شامل کھلاڑی جو کہ ایشیا کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے دوبئی میں ہی موجود ہیں
ان کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ باقی ماندہ کھلاڑی پاکستان اے کا حصہ ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں