More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
محسن سپیڈ کوئٹہ میں کوئٹہ۔بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگیں گی۔ میچ ہوں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا 3 ماہ میں بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر علی خان بگٹی سٹیڈیم کا دورہ سابق نگران وزیر اعظم سینٹر انوارالحق کاکڑ بھی ہمراہ تھے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں بگٹی سٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر کیاجائے گا۔ محسن نقوی بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔ محسن نقوی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے ایونٹس پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی کے زیر اہتمام اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی زیر نگرانی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے کڈز ڈے مقابلے پنجاب یونیورسٹی گراونڈ پر منعقد ہوئے صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) وجاہت ساہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ شاہ جہاں، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی زبیر بٹ کی تقریب میں شرکت پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سلمان بٹ، اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی محمدنبیل تقریب میں موجود ایسوسی ایٹ سیکرٹری اصغر گل، طلحہ افتخار، ڈاکٹر ریحان یوسف، رفیق احمد موقع پر موجود تھے کوچز شفاقت علی بلا،رانا عرفان اور دیگر بھی موجود تھے کڈز ڈے کے موقع پر شاٹ پٹ ،پول والٹ، رننگ اور دیگر ایونٹس میں بچوں نے حصہ لیا صدر اتھلیٹکس فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) وجاہت ساہی نے اتھلیٹ بچوں میں انعامات تقسیم کئے قومی کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ۔ انگلینڈ. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں کے ساتھ رہے ۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔ محسن نقوی امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ محسن نقوی کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں۔ بھرپور مقابلہ کریں۔ محسن نقوی میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔ محسن نقوی جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔ محسن نقوی کسی کی پرواہ نہ کریں۔ صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ۔محسن نقوی میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔ انشاللہ فتح قدم چومے گی۔ محسن نقوی تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔ محسن نقوی شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ محسن نقوی قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔ آپ نے پورا اترنا ہے۔ محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹ کو سکولز سے یونیورسٹز کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے پر خصوصی گرین شرٹ دی چئیرمین پی سی بی نے نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی سلیکٹرز وہاب ریاض۔ محمد یوسف۔ کپتان بابر اعظم ۔ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں مقامی میں ظہرانہ بھی دیا ٹکرز پی ایس ایل اجلاس۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس۔ اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز۔ ان تجاویز میں کراچی ملتان لاہور اور راولپنڈی میں میچز کاانعقاد شامل ہے۔ پی سی بی اضافی وینیوز تلاش کرے گا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کردی۔ پی ایس ایل کو مزید کامیاب اور مقبول بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ میں اضافہ ہوا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک کامیاب برانڈ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔ پی سی بی ۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے۔ محسن نقوی اب بلاتاخیر آگے بڑھا جائے ۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کمیٹی انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا سٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے۔ محسن نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ چیف فنانشل آفیسر۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی اجلاس میں شرکت پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ / انگلینڈ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دیں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے ہیں کھلاڑیوں کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس پریکٹس سیشن کے اختتام پر کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کو بھی پریکٹس سیشن کرے گی شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے اعظم خان کچھ دیر میں کیمپ میں رپورٹ کر دیں گے شاہین آفریدی آج ٹیم جوائن کریں گے کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ٹریننگ ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ 4 مئی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو پاکستانی کرکٹرز میڈیا ڈے میں شریک ہونگے۔ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ اظہرمحمود آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ گیری کرسٹن انگلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے ۔ ٹکرز ۔جنوبی افریقی ٹور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان ٹیم اس دورے میں دو ٹیسٹ۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی کھیلے گی۔ پاکستان اس سال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ پاکستان اسی سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ جیسن گلیسپی۔ ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ جیسن گلیسپی ۔ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ جیسن گلیسپی ۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی۔ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی۔ گیری کرسٹن۔ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ گیری کرسٹن۔ میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ گیری کرسٹن۔ ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور انداز سے پیش کرنا میری کوشش ہوگی۔ گیری کرسٹن لاہور ۔ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پاکستان کے ہیڈ کوچز مقرر ۔ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے۔ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ۔ اظہرمحمود دونوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ تینوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ محسن نقوی۔ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ جیسن گلیسپی۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ گیری کرسٹن۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ گیری کرسٹن۔ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔

اور اب پیش خدمت ہے پاکستان ون ڈے کپ بمعہ ٹیمز

اور اب پیش خدمت ہے پاکستان ون ڈے کپ بمعہ ٹیمز

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ
• ‏33 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کراچی کے تین وینیوز پر 8 سے 31 جنوری تک کھیلا جا ئے گا
• ‏ٹورنامنٹ میں شریک چھ ٹیموں کے اسکواڈز نیچے دستیاب ہیں
• ‏ ٹورنامنٹ کے فاتح کو 5 ملین ، رنرز اپ کو 2.5 ملین روپے ملیں گے
• ‏ ایک ملین روپے بہترین پرفارمرز کے درمیان یکساں تقسیم کیے جائیں گے
• ‏سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 13 میچز پاکستان میں براہ راست نشر کئے جائیں گے اور دنیا بھر میں لائیواسٹریمنگ کی جائے گی
• ‏ پی سی بی میچز کے راؤنڈز اپس انگلش اور اردو میں مہیا کرے گا
‏ کراچی،7 جنوری 2021ء:
‏قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میں ریڈ بال کرکٹ کے اعلی کوالٹی کے میچز مکمل ہونے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ ٹورنا منٹ پاکستان کپ 8 جنوری سے شروع ہو رہا ہے ۔
‏33 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم اور یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔
‏بال بائی بال ڈومیسٹک کرکٹ ایکشن کو فینز تک براہ راست پہنچانے کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئےپاکستان کپ کے 10 گروپ اور تین ناک آؤٹ میچز کو براڈ کاسٹ کیا جائے گا۔
‏پی ٹی وی اسپورٹس پر پاکستان میں ان میچز کو براہ راست نشر کیا جائے گا ۔ جبکہ پی سی بی یو ٹیوب چینل پر دنیا بھر میں لائیو اسٹریم کیا جائے گا جب پاکستان کرکٹ ٹیم 26 جنوری سے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی تو پاکستان کپ کے میچز پی ٹی وی نیشنل پر منتقل ہو جائیں گے۔
‏ ٹورنامنٹ میں تقریبا 10 ملین روپے کی پرائز منی رکھی گئی ہے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5 ملین روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 2.5 ملین روپے دئیے جائیں گے۔
‏ ٹورنامنٹ کے بہترین پرفارمرز جن میں پلئیر آف دی ٹورنامنٹ ، بہترین بیٹسمین ، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر شامل ہیں ان میں ایک ملین روپے کی رقم یکساں تقسیم کی جائے گی جبکہ 8 لاکھ روپے کی رقم گروپ اور دونوں سیمی فائنل کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں تقسیم کئے جائیں گے پلئیر آف دی فائنل کو 35 ہزار روپے ملیں گے۔

‏علاوہ ازیں 6 ہیڈ کوچز نے اپنے اپنے 16 رکنی اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ان میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا گیا ہے۔جنہوں نے 21-2020میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
‏قائد اعظم ٹرافی میں اپنی ٹیم کے غیر معمولی کم بیک میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن علی ہی سنٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے سنٹرل پنجاب میں 11 وہ کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے فائنل کھیلا ۔ ان کے ساتھ احمد بشیر ، بلال آصف ، رضوان حسین ، صہیب اللہ اور طیب طاہر شامل ہیں۔
‏خالد عثمان خیبر پختونخواہ کی قیادت کریں گے ۔ جارحانہ بیٹنگ کرنے والے فخر زمان جنہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے خیبر پختونخواہ کے نائب کپتان ہوں گے ۔ ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ بولر ساجد علی اور ٹاپ بیٹسمین کامران غلام کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ۔
‏ بلوچستان کے کپتان تجربہ کار بیٹسمین عمران فرحت ہوں گے بسمہ اللہ خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ فیصل اقبال نے پاکستان انڈر 19 کے کھلاڑی عبدالواحد بنگلزئی پر اعتماد برقرار رکھا ہے جن کا سیزن 21-2020 شاندار رہا ہے ۔ عبدالواحد بنگلزئی نے پاکستان کپ سیکنڈ الیون کے پانچ میچز میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 187 رنز بنائے وہ ٹاپ بیٹسمینوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر تھے۔
‏ناردرن کے قائم مقام ہیڈ کوچ محمد مسرور نے محمد نواز کو کپتان مقرر کیا ہے ۔ ناردرن کے سولہ رکنی اسکواڈ میں مبصر خان بھی شامل ہیں ۔ 21-2020 کے ڈومیسٹک سیزن میں مبصر خان کی بیٹ اور بال کے ساتھ شاندار کارکردگی رہی ہے ۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کے ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی جبکہ انڈر 19 کے ون ڈے اور تھری ٹورنامنٹ میں پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے ۔
‏ سندھ کی ٹیم قائد اعظم ٹراٖفی فرسٹ کلاس میں آخری نمبر پر رہی اور اب پاکستان کپ میں سندھ کی ٹیم کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی ۔ ہیڈ کوچ باسط علی نے سعود شکیل کو کپتان بنایا ہے ۔ عالیان محمود کو انڈر 19 کی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا صلہ مل گیا ہے ۔ وہ انڈر 19 ون ڈے کپ اور تھری ڈے میں تیسرے بہترین بولر قرار پائے انہوں نے ون ڈے کپ میں 24 اور تھری ڈے میں 20 وکٹیں لیں۔
مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹونٹی کی فائنلسٹ سدرن پنجاب کی قیادت کریں گے سدرن پنجاب کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایرون سمرز شامل ہیں جبکہ سدرن پنجاب نے پاکستان کپ ون ڈے سیکنڈ الیون کے ٹاپ دو بیٹسمینوں مختار احمد اور وقار حسین کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے ۔ انہوں نے سدرن پنجاب کو پاکستان کپ سیکنڈ الیون جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اسکواڈز
بلوچستان : عمران فرحت (کپتان) ، بسم اللہ خان (نائب کپتان) ، عبدالوحد بنگلزئی ، عدنان اکمل ، اکبر الرحمن ، علی رفیق ، اویس ضیا ، ایاز تسور ، گوہر فیض ، جلات خان ، کاشف بھٹی ، نذر حسین ، رضا الحسن ، تیمور علی ، تا ج ولی اور امید آصف۔

سنٹرل پنجاب :حسن علی (کپتان) ، احمد بشیر ، احمد صفی عبد اللہ ، علی شان (وکٹ کیپر) ، علی زریاب ، بلال آصف ، بلاول اقبال ، محمد اخلاق ، محمد سعد ، قاسم اکرم ، رضوان حسین ، سعد نسیم ، صہیب اللہ ، طیب طاہر ، عثمان صلاح الدین اور وقاص مقصود۔

خیبر پختونخواہ: خالد عثمان (کپتان) ، فخر زمان (نائب کپتان) ، عادل امین ، ارشد اقبال ، آصف آفریدی ، عمران خان سینئر ، عرفان اللہ شاہ ، اسرار اللہ ، کامران غلام ، محمد محسن ، محمد وسیم جونیئر ، مصدق احمد ، ریحان آفریدی (وکٹ کیپر) ، صاحبزادہ فرحان ، ساجد خان اور عثمان شنواری۔

ناردرن :محمد نواز (کپتان) ، عامر جمال ، علی عمران ، آصف علی ، اطہر محمود ، فیضان ریاض ، حماد اعظم ، جمال انور ، مبصر خان ، محمد اسماعیل ، ناصر نواز ، نعمان علی ، سلمان ارشاد ، سہیل تنویر ، تیمور سلطان اور عمر امین۔

سندھ: سعود شکیل (کپتان) ، عالیان محمود ، ابرار احمد، انور علی ، اسد شفیق ، غلام مدثر ، حسان خان ، خرم منظور ، میر حمزہ ، محمد اصغر ، محمد اعظم خان ، محمد عمر ، عمیر بن یوسف ، سعد علی ، شاہنواز دھانی اور شرجیل خان۔

سدرن پنجاب: صہیب مقصود (کپتان) ، سلمان علی آغا (نائب کپتان) ، عامر یامین ، آرون سمرز ، علی شفیق ، محمد الیاس ، محمد عمران ، مختار احمد ، راحت علی ، سیف بدر ، عمر خان ، عمر صدیق خان ، وقار حسین ، زاہد محمود ، زین عباس اور ذیشان اشرف۔

پاکستان کپ میں میڈیا کوریج کے لیے اہم معلومات
معزز میڈیا نمائندگان صرف اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کی کوریج کر سکیں گے ،حالیہ دنوں میں کرونا وبا کے دوران مخصوص حالات کی وجہ سے جگہ اور انتظامات کو محدود رکھا گیا ہے۔میڈیا ہاوسز کی طرف سے صرف ایک نمائندہ کو کوریج کی اجازت ہو گی۔صحت وصفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نمائندگی ممکن ہو سکے۔
کیمرا مین کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر راؤنڈز اپس انگلش اور اردو میں مہیا کر ے گا،ایکشن فوٹوز کو صرف ایڈیٹوریل کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
مزید اہم معلومات مندرجہ ذیل ہیں
• پی سی بی صرف چائے،کافی اور پانی مہیا کرے گا،اس کے علاوہ معزز نمائندگان کو اپنے ساتھ کھانا،پانی اور کٹلری لانے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
• اگر آپ کوویڈ 19 کی علامات کو محسوس کر رہے ہیں تو برائے مہربانی وینیو پر میچ کوریج کرنے مت آئیں
• آپ کی آمد پر تھرمل درجہ حرارت چیک کیا جائے گا
• جب بھی آپ وینیو پر موجود ہوں تو دومیٹر کے فاصلے کو برقرار رکھیں اور ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں
• میڈیا نمائندگان سے سختی سے درخواست کی جاتی ہے کہ براہ کرم وینیو میں ایک جگہ پر اکھٹے نہ ہوں
• میڈیا کی کام والی جگہوں پر ہینڈ سینا ٹائزر دستیاب ہو نگے ،تسلیم شدہ میڈیا کو اپنے ساتھ ہینڈ سینا ٹزر لانے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ایسا صرف اس صورت ہیں ہو گا اگر متعلقہ جگہ پر کمی واقعہ ہو جائے
• دن کے اوقات میں متعلقہ آفیشلز درجہ حرارت چیک کرتے رہیں گے
• میڈیا کے کسی بھی نمائندے کو کھلاڑیوں کے ساتھ ہوٹل، ٹریننگ اور میچ وینیو پرملاقات کی اجازت نہیں ہو گی
-END-

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں