More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

تابی لیکس، سرفراز کو جرمانہ ، پی سی بی یا میڈیا خبر دبا گیا

تابی لیکس، سرفراز کو جرمانہ ، پی سی بی یا میڈیا خبر دبا گیا

جی ہاں غیر ضروری اور نا زیبا بولنا ایک دفعہ پھر کپتان سرفراز احمد کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونے والے آخری میچ میں افتتاحی بلے باز کامران اکمل کے خلاف ایک ور دار اپیل ہوئی جو ایمپائر نے مسترد کر دی جس پر کپتان سرفراز احمد بولتے نظر آئے کہ ابے یار جو آوٹ تھا وہ دیا نہیں اور جو نہیں وہ دے دیا دیکھو یار وغیرہ
اس غیر ضروری اور کرکٹ اخلاقیات کے منافی الفاظ جو تمام شائقین کرکٹ نے سنے ،،، میچ ریفری نے میچ کے بعد کپتان سرفراز احمد کو طلب کیا جس پر انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سوری تو کی مگر میچ ریفری نے ان کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا، اور آئندہ محتاط رہنے کی تلقین کی

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں