More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
فہیم اشرف وطن واپسی ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کھلاڑی فہیم اشرف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا، زرائع فہیم اشرف نے ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا ، زرائع فہیم اشرف نے اپنی واپسی سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ، زرائع فہیم اشرف کل وطن واپس پہنچیں گے، زرائع سلیکشن کمیٹی نے فہیم اشرف، محمد رضوان اور عابد علی کو بطور بیک اپ کھلاڑی انگلینڈ میں قیام کرانے کا فیصلہ کیا تھا محمد رضوان کل انگلینڈ روانہ ہوں گے جبکہ عابد علی پہلے انگلینڈ میں موجود ہیں لاہور: اگر مجھے کسی بلے باز نے تنگ کیا تو 2015 والا انداز اختیار کرونگا: وہاب ریاض لاہور: میں ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلے کیلئے تیار رہتا ہوں: وہاب ریاض لاہور: مجھ سے جو توقعات عباس وابستہ ہیں ان پر پورا اترونگا: وہاب ریاض لاہور: میں رات میں کال آئی انگلینڈ جانے کی تیاری کریں: وہاب ریاض لاہور: 2 سال باہر رہ کر بہت محنت کی: وہاب ریاض لاہور: میں بہت مایوس تھا، واپسی پر خوشی ہے: وہاب ریاض لاہور: مجھے جو سفارشی کہہ رہے ان سے کہوں گا اب میرے لیے دعا کریں : وہاب ریاض لاہور: انگلینڈ کی بیٹنگ وکٹوں پر باؤلر کو جارحانہ انداز اختیار کرنا پڑتا ہے: وہاب ریاض لاہور: میرے والد کی خواہش تھی میں یہ ورلڈکپ کھیلوں: وہاں ریاض لاہور: مجھے 8 دن پہلے خواب آیا انضمام الحق نے فون کرکے کہا آپ سلیکٹ ہوگئے: وہاب ریاض لاہور: پچھلے کچھ دنوں سے خواب آرہے تھے کبھی سرفراز کبھی مکی آرتھر سے مل رہا: وہاب ریاض پی سی بی کی جانب سے نئی جونئیر سلیکشن کمیٹی کا تقرر نہیں کیا جاسکا پی سی بی نے باسط علی کی سربراہی میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیا تھا تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا ذرائع پہلے سے طے شدہ اپنی نجی اور گھریلو مصروفیات کے باعث بورڈ کیساتھ کام نہیں کر سکتا مصباح کا موقف اگلے تین برس ذاتی مصروفیات طے ہیں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نہیں بن سکتا مصباح الحق کا موقف ایم ڈی وسیم خان سابق کپتان یونس خان سے مالی معاملات طے نا کر پائے تھے ذرائع یونس خان نے مالی معاملات کی بنا پر پی سی بی کی پیشکش کو رد کیا تھا۔ ذرایع پاکستان کی ویمن کرکٹر ثناء میر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ، سب سے ذیادہ وکٹیں لینے والی باولر بن گئیںں لاہور: قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی ۔ انضمام الحق لاہور: بڑا ٹوٹل تھا ٹیم اگر جیت جاتی تو خوشی ہوتی ۔ انضمام الحق لاہور: شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں ۔ چیف سلیکٹر لاہور: آئندہ دو چار روز میں ان کی مزید ٹیسٹ ہو نگے ۔ انضمام الحق لاہور: ہمیں امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان فٹ ہو جائیں گیں ۔ چیف سلیکٹر لاہور: محمد حفیظ نے پاکستان میں ہی باؤلنگ اور بیٹنگ کا آغاز کر دیا تھا ۔ انضمام الحق لاہور: میری رپورٹس کے مطابق حفیظ فٹ ہیں ، انضمام الحق لاہور: تین میچز باقی ہی، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گیں ۔ چیف سلیکٹر لاہور: ورلڈ کپ اسکورڈ کا اعلان کر چکے ہیں ، کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انضمام الحق سری لنکا میں سیکورٹی خدشات پاکستان انڈر 19 کا دورہ سری لنکا منسوخ سری لنکا بورڈ حکام نے پاکستان ٹیم کی موجودہ حالات میں میزبانی سے معذرت کر لی سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 30 اپریل کو سری لنکا جانا تھا چیمپئنز ٹرافی جیسی کنڈیشنز ملی تو ہمارے فاسٹ بولر ریورس سوئنگ کر سکتے ہیں پاکستان باؤلنگ ہر ہر طرح کے بیٹنگ لائن اپ کو آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یاسر شاہ بہترین لیگ اسپنر ہیں یاسر شاہ عرب امارات میں اچھا نہیں کھیل سکا لیکن امید ہے انگلینڈ میں کم بیک کریں گے

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی

ویشاکھا پٹنم : آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، آسٹریلوی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں پر حاصل کیا، اومیش یاداو آخری اوور میں 14 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، پیٹ کمنز اور جیئے رچرڈسن نے 7، 7 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، میکسویل نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، لوکیش راہول کی ففٹی رائیگاں گئی، نیتھن کولٹر نیل کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی قائد ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو باﺅلرز نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کر کے ان کے فیصلے کو درست ثابت کر کے دکھایا، روہت شرما اور لوکیش راہول ٹیم کو 14 رنز کا آغاز فراہم کر سکے، شرما 5 رنز بنا کر بہرنڈورف کا شکار بنے، اس موقع پر راہول نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مل کا سکور 69 تک پہنچا دیا، یہاں پر ایڈم زمپا نے کوہلی کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، انہوں نے 24 رنز بنائے، ریشبھ پانٹ 3 رنز بنا کر چلتے بنے، 92 کے سکور پر بھارت کی چوتھی وکٹ گری جب راہول ففٹی مکمل کرنے کے بعد کولٹرنیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، دنیش کارتھک اور کرونل پانڈیا 1، 1 اومیش یاداو 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اسطرح میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی، دھونی 29 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، نیتھن کولٹرنیل نے 3 بہرنڈورف، زمپا اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں پر پورا کیا، آسٹریلوی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 5 کے سکور پر اس کے 2 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے، مارکس سٹوئنس 1 اور کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، اس موقع پر ڈی آرسی شارٹ اور میکسویل نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 84 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، یہاں پر چھاہل نے میکسویل کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنرشپ توڑی بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، انہوں نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، 101 کے سکور پر کینگروز کی چوتھی وکٹ گری جب ڈی آرسی شارٹ 37 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، 19ویں اوور میں بمرا نے اپنے اوور میں ٹرنر اور پیٹر ہینڈزکامب کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم کو دباﺅ میں ڈال دیا، ٹرنر صفر اور ہینڈزکامب 13 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، آخری اوور میں آسٹریلیا کو فتح کیلئے 14 رنز درکار تھے، پیٹ کمنز اور جیئے رچرڈسن نے 7، 7 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، بمرا نے 3، چھاہل اور کرونل پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں