More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
سری لنکا سیریز، سرفراز کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان مقرر ترجمان پی سی بی - ہم نے سری لنکا کرکٹ کا بیان دیکھا ہے ہمارے ساتھ سری لنکا کرکٹ ٹیم کی حفاظت سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ یا کسی بھی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا پی سی بی سری لنکا کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت اور سیکورٹی کے عزم کو دہراتا ہے پی سی بی اس سلسلے میں سری لنکا کرکٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا حیران ہوں کہ مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی نہیں بنایا گیا۔ شعیب اختر ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پی سی بی میں کوئی بھی عہدہ نہ ملنے پر سیخ پا مصباح الحق پاکستان کے سب سے مہنگے کوچ, ماہانہ 28 لاکھ افغان کپتان راشد خان دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈین جونز کی مصباح اور وقار یونس کو مبارکباد مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر پی سی بی/گورننگ بورڈ اجلاس لاہور:پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگیا لاہور:اجلاس کی صدارت چیرمین پی سی بی کریں گے لاہور:اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی لاہور:میٹنگ میں چیرمین پی سی بی اپنی رپورٹ پیش کریں گے لاہور:اجلاس میں آڈٹ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کوچ کی تلاش باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لئے وقار یونس مضبوط امیدوار بن گئے۔ذرائع باولنگ کوچ کے عہدے کے امیدوار محمد اکرم نے اپنی درخواست واپس لے لی سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین بھی انٹرویو کے لئے کوچ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے لئے پیش نہیں ہورہے ۔ذرائع ہیڈ کوچ کے امیدوار ڈین جونز کا ویڈیو لنک پر انٹرویو ہو گیا ۔ذرائع ڈین جونز نے کمیٹی کو اپنے پلان سے بھی آگاہ کیا ۔ذرائع

اور آصف باجوہ سیکریٹری پی ایچ ایف بن گئے

اور آصف باجوہ سیکریٹری پی ایچ ایف بن گئے

پاکستان  ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ طور پر اولمپئین آصف باجوہ کو سیکرٹری پی ایچ ایف تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈکے 14اراکین نے شرکت کی۔ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے نے آصف باجو ہ کا نام سیکرٹری کے طور پر پیش کیا جبکہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن نے اس کی تائید کی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپئین آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی میں آج سے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔آج ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہاکی کے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے،آصف باجو ہ کا کہنا تھا کہ ہاکی بحالی کے لئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کوشش ہو گی کہ کلب ہاکی کو بحال کیا جائے اور اس کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ آج ایگزیکٹو بورڈ اور صدر پی ایچ ایف سے خصوصی طور پر اجازت لی ہے کہ ہر تین ماہ بعد فیڈریشن کے اکاؤنٹس کی تفصیلات پی ایچ ایف کی ویب سائٹ پر جاری کی جایا کریں گی۔ان کا کہناتھا کہ بہت افسوس کی بات ہے ہاکی بحالی پر گفتگو کرنے کی بجائے ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات پر زیادہ بات کی جاتی ہے اسی صورت حال کے پیش نظر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام سابق اولمپئینز کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان کیا اور تمام سابق کھلاڑیوں کو دعوت دی کہ وہ مل بیٹھ کر ہاکی بحالی کے لئے مشورہ دیں انہوں نے سابق اولمپئینز سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی کہ وہ ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کرہاکی بحالی کے لئے کام کریں۔انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے فوری بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کروائی جائے گی اس کی میزبانی کے حوالے سے آئندہ دس روز میں اعلان کردیا جائے گا۔سیکرٹری پی ایچ ایف نے اعلا ن کیا کہ بہت جلد ملک میں پروفیشنل ہاکی لیگ کروائی جائے گی اور اس سلسلے میں میری مختلف لوگوں سے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو ایک سال میں ٹاپ ٹین اور پھر ٹاپ فور میں لانا ہدف ہے اور اس کے لئے مکمل حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ 20کروڑ عوام سے وعدہ کرتاہوں کو کہ ہاکی کو اس کاکھویاہوا وقار واپس دلائیں گے اور بین الاقوامی ہاکی میں میڈلز بھی جیت کرلائیں گے۔ہاکی فیڈریشن احتساب کے حوالے سے سوال پر آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ادارے آزاد اور خود مختار ہیں وہ اپنا کام کریں گے اگر کسی نے گاجر یں کھائی ہیں تو اس کے پیٹ میں درد ہوگا اور اگر کسی نے گاجریں نہیں کھائیں تو اس کو درد نہیں ہوگا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں