More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا

ششما جی ،،، تو کیا سرتاج عزیز کو چیئرمین پی سی بی بنا دیں؟

ششما جی ،،، تو کیا سرتاج عزیز کو چیئرمین پی سی بی بنا دیں؟
آفتاب تابی
آفتاب تابی

بھارتی وزیر خارجہ ششما کے حالیہ بیان نے مودی نواز دوستی کے غبارے کی ہوا نکال دی جب انہوں نے کہا کہ پاک بھارت قیدیوں کے تبادلے کا تو یہ بہترین موقع ہے مگر حالات اجازت نہیں دیتے کہ مستقبل قریب میں بھی پاک بھارت کرکٹ ممکن ہوسکے،،، ان کے بیان سے محسوس ہوا کہ بھارت نے پاکستان کو دانہ ڈالا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے میں کئی ایجنسیوں کے چہیتے کلبھوشن کو بھی چھوڑ دیا جائے،،، تاہم سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کے کا سب کیا دھرا خاک میں مل گیا اور نجم سیٹھی کو اب کھلا موقع مل گیا ہے کہ انہوں نے جو ایک ارب روپیہ بھارت کے خلاف مقدمے بازی کے لیے مختص کیا ہے اس کو اب ٹھاہ ٹھاہ کرکے استعمال کیا جائے ،،،یہ الگ بات ہے کہ احسان مانی اور خالد محمود اور شہریار خان جیسے زیرک اور دور اندیش صاحبان یہ مشورہ دیتے نظر آتے ہیں کہ یہ پیسے کے ضیاں کے سوا کچھ بھی نہ ہوگا،،، مگر یہ بھی ہم سب جانتے ہیں کہ نجم سیٹھی جو ٹھان لیں وہ کر گزرتے ہیں،، یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے پاک بھارت کرکٹ بھی ٹھان رکھی تھی مگر ششما سووراج کے بیان نے پی سی بی کی  توپوں کو خاموش کر دیا ہے مگر راشد لطیف اور رمیض راجہ سمیت چند سابق کرکٹرز نے بھارتی بیان پر نہ صرف اظہار افسوس کیا ہے بلکہ سخت اقدامات لینے کا مشورہ دیا ہے

صاحب یہ بات تو طے شدہ ہے کہ جو بھی چیئرمین بنتا ہے کہ وہ پیٹرن یعنی وزیر اعظم پاکستان کو اس یقین دہانی کرواتا ہے کہ میں بحال کرواوں گا پاک بھارت کرکٹ اور اسی دعوی پر شہر یار خان نے لمبے عرصے تک پاکستان کرکٹ بورڈ میں پرتعیش زندگی کے مزے اڑائے مگر یہ بات بھی طے شدہ ہے کہ نجم سیٹھی کا پی ایس ایل خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا اگر شہریار خان کا تعاون شامل حال نہ ہوتا،،، ہاں یہ الگ بات ہے کہ پی ایس ایل کو پرائیویٹ کمپنی بنانے میں نجم سیٹھی کے آگے جو سب سے آہنی دیوار بنے وہ بھی شہریارخان ہی تھے
1007978-imagex-1449790193

2018 الیکشن کا سال ہے اور پاکستان مسلم لیگ کو اپنی ساکھ برقرار اور بحال کرنے کے لیے بہت پاپڑ بیلنا ہونگے کیونکہ تاریخ سب سے بڑی مزاحمت ان کو عمران خان اور دیگر جتھوں کی صورت میں دیکھنی پڑی ہے،،، کرکٹ بخار میں پاکستان کا ہر شہری مبتلا ہے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی کا نعرہ آپ کو پاکستان مسلم لیگ کے جلسوں میں سننے کو ملے گا،،،، مگر مسلم لیگ ن کے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف خواہاں ہیں کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل بھی لاہور میں ہو مگر ان ہی کی حکومت کے نامزد کردہ چیئرمین نجم سیٹھی اس دفعہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں کروا کر مقبول فیصلہ تو کر لیا مگر اس فیصلے کو حکومتی فیصلہ شاید نہیں کہا جا سکتا،،، اگر الیکشن 2018 سے پہلے پاک بھارت کرکٹ ہوجاتی ہے تو یہ موجودہ حکومت کا چھکا ثابت ہوسکتا ہے اور اگر کوئی شخصیت یہ چھکا مار سکتی ہے تو وہ ہیں سرتاج عزیز کیونکہ ان کے ششما سووراج سے بڑے دوستانہ اور پرتپاک تعلقات ہیں  اور اگر سرچ انجن پر ان دونوں کے نام لکھے جائیں تو ایسی الفت بھری تصاویر سامنے آتی ہیں جو پکے ٹھکے دوست ہونے کی بھرپور عکاسی کرتی نظر آتی ہیں،،،
ہمارا موجودہ حکومت کو مشورہ ہے کہ سرتاج ششما کی دوستی کو کیش کروایا جا سکتا ہے،، سرتاج عزیز صاحب کے پاس کوئی اتنا اہم عہدہ بھی نہیں لہذا ان کو چیئرمین پی سی بی بنا دی جائے تو پاک بھارت سیریز کی راہیں کھل سکتی ہیں،،، کیونکہ بھارت کے لیے پاکستان سے کرکٹ کھیلنا کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے مگر دونوں جانب کے بورڈز میں اپنی اپنی حکومت کو مائل کرنے والے تو کم ہیں ہاں جے جے کار کرنے والے قدم قدم پر ہیں،،سرتاج عزیز اور ششما جی دونوں جانب ایسے چہرے ہیں جو مزاکرات کی چند نشستوں کے بعد یقینی طور پر اپنی اپنی حکومت کو منا سکتے ہیں پاک بھارت کرکٹ میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے نقصان نہیں ہے کیونکہ دونوں طرف کی عوام اور کھلاڑی تو بے تاب ہیں کہ کرکٹ ہو مگر پیسہ ہڑپ کرنے کے عادی اصل تصویر حکومتوں کے سامنے آنے ہی نہیں دیتے اور وہ ایسے بیان دیتے اور دلوا دیتے ہیں کہ معاملات کی گتھی سلجھاو کی بجائے مزید الجھاو کا شکار ہوجاتی ہے اور کرکٹ کی بجائے ان کے ذاتی اہداف بآسانی پورے ہوجاتے ہیں ،،،ہاں وہ واویلا ایسا کرتے ہیں کہ ہم بے وقوف لوگوں کو یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ بندہ ہمارے جزبات کی درست ترجمانی کررہا ہے اور یہ کچھ کرکے دکھائے گا،،، پاکستان اور بھارت کے عوام کی کرکٹ دوستی کو جس جس طریقے دونوں جانب کیش کیا جارہا ہے وہ کسی نان سٹاپ فلم سے کم نہیں،،، مگر عوام کا کیا ہے ،،، وہ تو سارے سال کی استحصالی ایک ہفتے کی مہربانی سے بھول جاتی ہے،،،

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں