More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا

چیئرمین پی سی بی کی ڈربی ریس کے لیے گھوڑے تیار

چیئرمین پی سی بی کی ڈربی ریس کے لیے گھوڑے تیار
آفتاب تابی
آفتاب تابی

سابق کپتان عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی میں نے فیس بک پہ شائقین کرکٹ سے متوقع چیئرمین کے لیے ان کی خواہش جاننے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جسمیں میری سائٹ کے فینز نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ،،، ذیادہ تر لوگوں نے ذاکر خان کا نام اس لیے لیا کہ وہ عمران خان کے بااعتماد دوست ہیں اور کئی محاذوں پہ عمران خان کے ساتھ پی سی بی کا ملازم ہونے کے باوجود ڈٹے رہے ،،، مگر ذاکر خان ابھی اس مقام پہ نہیں پہنچے کہ چیئرمین پی سی بی بنا دیے جائیں ہاں یہ ضرور ہوگا کہ ان کو پہلے سے کہیں بہتر عہدے پہ بٹھا دیا جائے گا،،، اہلیت پر بات اس لیے نہیں کروں گا کہ انہوں نے پی سی بی میں لمبا عرصہ گزارنے کے باوجود روایتی انداز میں محض نوکری کی بلکہ انجوائے کی
پھر کچھ حضرات نے وسیم اکرم کا نام بھی لیا تو وہ یہ ذہن نشین کر لیں کہ وسیم اکرم بھی یہ عہدہ قبول نہیں کریں گے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ کچھ بھی کر لو اس عہدے کا اختتام بدنامی پہ ہی ہوتا ہے اور وہ معاشرے میں  انہوں نے جو مقام بڑی تگ و دو کے بعد بنایا ہے وہ جاتا رہے گا
عبدالقادر بھی عمران خان کے دوستوں اور خیر خواہوں میں آتے ہیں اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ تبدیلی کی صورت میں ان کو دوبارہ سے چیئرمین سلیکشن کمیٹی بنایا جا سکتا ہے کیونکہ اس عہدے پہ عبدالقادر کی کارکردگی نمایاں رہی ہے
کچھ کرکٹرز نے ماجد خان کا نام لیا تو میں نے ان سے اس لیے اختلاف کیا کہ بلا شبہ ماجد خان عمدہ آدمی اور منیجر ہیں اور وہ یہ عہدہ اعلی طریقے سے چلا سکتے ہیں کہ اور ہیں بھی عمران خان کے رشتے دار مگر ماجد خان اور عمران خان دو یکسر مختلف مزاج کے بندے ہیں اور عمران خان کو اختلاف رائے رکھنے والا بندہ پسند نہیں آیا کرتا لہذا میرا نہیں خیال کہ ماجد خان کو یہ عہدہ دیا جائے گا یا ماجد خان یہ عہدہ قبول کر لیں گے
اب آتے ہیں اصل گھوڑوں کی جانب،،،،، سب سے پہلے تو دیکھنا ہوگا کہ نجم سیٹھی کو اس سیٹ سے اٹھایا بھی جاتا ہے کہ نہیں اگرچہ عمران خان کی سونے کی کان زلفی خان نے بیان دیا ہے کہ سیٹھی صاحب خود ہی مستغفی ہوجائیں تو اچھا ہے،،، کوئی کمزور سا چیئرمین ہوتا تو شاید اگلے روز ہی زلفی خان کی زلف کا اسیر ہوجاتا اور ان کے گھٹے گوڈے پکڑنے اسلام آباد پہنچ جاتا
اگر عمران خان واقعی نجم سیٹھی کو ہٹانے کے خواہاں ہیں تو وہ اکیلے یہ فیصلہ لے ہی نہیں سکتے ،، اس کے لیے ان کو بہت سے چہروں سے اجازت لینا ہوگی ،، کیونکہ ذہن نشین کر لیجیے کہ نجم سیٹھی عام انسان سے ذیادہ ذہن استعمال کرکے دنیائے سائنس کو حیران کر چکے ہیں اور اتنے محسن بدلتے ہیں جتنے محسن حسن خان کپڑے نہیں بدلتے،،، وہ پاکستان کی اس محفل کا اہم ترین حصہ بن چکے ہیں کہ جہاں بڑے فیصلے ہوتے ہیں یا عام الفاظ میں تھنک ٹینک کہتے ہیں تو جناب یا تو نجم سیٹھی کو ہٹایا نہیں جائے گا  اور اگر ہٹایا گیا تو یہ سولو ڈیسیئن نہیں ہوگا ،،، ہاں ان کو مختلف نوٹسز سے انڈر پریشر ضرور رکھا جائے گا،،،، یہ بات بھی مزے کی ہے کہ پی ایس ایل کی دو نا دہندہ فرنچائزز بھی چاہتی ہیں کہ نجم سیٹھی کو ہٹا دیا جائے تاکہ لمبی رقم کی ادائیگی کرنی ہی نہ پڑے
اگر نجم سیٹھی کو ہٹانے کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو میری سوئی دو چہروں پہ رکتی ہے،،، پہلی احسان مانی پہ کہ جو پاکستان میں کرکٹ معاملات کو چلانے کے لیے سب سے موزوں اور قابل احترام چہرہ ہیں اور دنیائے کرکٹ ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کو مقام چیئرمین پی سی بی پہ بٹھانا عمران خان کا سب سے بہترین فیصلہ ہوگا ،،، ہاں حرام خور ٹولے کی نیندیں اڑ جائیں گی بلکہ شاید وہ خود ہی کہیں اڑ، اڑا جائیں ،،، مگر میرے ذرائع بتا رہے ہیں احسان مانی ابھی مان نہیں رہے ،،ظاہر پاکستان میں عہدہ قبول کرنا عزت دار آدمی کے لیے خاصا کڑا امتحان ہوتا ہے کیونکہ یہاں کچھ کر کے دکھانے والا بدنام اور شور ڈالنے والا ہیرو تصور کیا جاتا ہے،،، مگر ہم سب کی خواہش ہے کہ احسان مانی کو اگر یہ عہدہ آفر ہوا ہے تو وہ پاکستان کی خاظر قبول کر لیں
ایک نام جو کسی کے ذہن میں نہیں مگر میری سوئی وہاں جا کر بھی کھڑی ہوتی ہے وہ ہے سلیم الطاف کا جو پی سی بی کے معاملات بڑے احسن طریقے سے چلا چکے ہیں یہ الگ بات ہے کہ ان کو ناپسندیدگی کی آگ میں جلا کر بھسم کردیا گیا اور آج کل وہ خاموشی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں اور اس لمبے عرصے میں انہوں نے محض مجھ کو انٹرویو دیا تھا ،،، سلیم الطاف کیوں ؟ وہ اس لیے کہ ایک تو وہ اہل ہیں اور دوسرا وہ عمران خان کے قانونی و خصوصی مشیر نعیم بخاری کے سگے بھائی ہیں
نجم سیٹھی کو ہتائے جانے کی صورت میں ہم سب کی خواہش ہے کہ ان ہی میں سے کسی کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا جائے اور جسکو آفر کی جائے وہ قبول کر لے ورنہ خدشہ ہے کہ سیف الرحمن جیسا کوئی چہرہ اس اہم ترین عہدے پر بٹھا دیا جائے،،، کیونکہ میں
زلفی بخاری کی دھمکی میں ,,,, ان کی چیئرمین پی سی بی بننے کی خواہش کی بو سونگھ رہا ہوں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں