More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا

T20 Cup نے پاکستان کے روشن مستقبل کی گرین لائٹ آن کر دی

T20 Cup نے پاکستان کے روشن مستقبل کی گرین لائٹ آن کر دی
آفتاب تابی
آفتاب تابی

نیشنل ٹی 20 اختتام پزیر ہوا۔
محمد رضوان کی زیر قیادت خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے شروع سے آخر تک تسلسل کے ساتھ بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔
یہاں شان مسعود کی زیر قیادت کھیلنے والی جنوبی پنجاب کی ٹیم کو داد نہ دینا بھی ناانصافی ہو گی۔بہت عمدہ طریقےسے محنت و عزم سے ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔اور بہت زبردست مقابلہ کیا۔خاص طور پر حسین طلعت خوشدل شاہ صہیب مقصود اور خود شان مسعود کی پرفارمنسز نے سدرن پنجاب کو فائنل تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ناردن کی ٹیم اگر چہہ صرف دو شکستوں کے ساتھ سولہ 16 پوائینٹس کے ساتھ پوائینٹس ٹیبل ہر پہلے نمبر پر تھی لیکن سیمی فائینل میں مخالف ٹیم کے کپتان شان مسعود زیشان اشرف اور ذاہد محمود کی عمدہ کارکردگی کی بدولت وہ فائنل سے باہر ہو گئی۔

مجموعی طور پر یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے نئے ٹیلنٹ کو پرکھنے اور ملک میں کرکٹ کی پروموشن اور کھلاڑیوں کا خون گرمانے کے لیئے ایک بہترین کوشش تھی۔
اس ٹورنامنٹ کی خوبصورتی مزید نکھر جاتی اگر کرونا وبا کی وجہ گراونڈ میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی نہ ہوتی۔

رنز کے اعتبار سے فخر زمان (37 کی اوسط سے 420 رنز)خرم منظور (37 کی اوسط سے408) صہیب مقصود (32 کی اوسط سے 393) محمد رضوان (39 کی اوسط سے389) اور امام الحق (53 کی اوسط سے 375 رنز ) پہلی پانچ پوذیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے
فخر زمان سب زیادہ نصف سینچریز (5) بنانے والے بھی کھلاڑیوں میں نام لکھوانے میں بھی کامیاب رہے۔

اگر اوسط دیکھی جائے تو محمد عمران (6 میچز میں 99) بابر اعظم (پانچ میچز میں 91) دانش عزیز (9 میچز میں 73) امام الحق( 9 میچز میں 53) اور عبداللہ شفیق (10 میچز میں 45) کی اوسط سے ٹاپ 5 میں شامل ہوئے

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے میں پہلی پوذیشنز ان کھلاڑیوں کے حصہ میں آئیں
خوشدل شاہ(25) صہیب مقصود (20) اعظم خان (19) فخر زمان (17) حیدر علی (16)

بولنگ میں شاہین آفریدی (20) حارث روف ( 18) وہاب ریاض (16) شاداب خان (15) سہیل خان (15) ٹاپ 5 بولرز میں نام لکھوانے میں کامیاب ہوئے

وکٹ کیپنگ کے شعبہ میں سب سے کامیاب وکٹ کیپر کامران اکمل رہے اور انکے بعد بسمہ اللہ خان۔

فیلڈنگ کے شعبہ میں افتخار احمد نے ٹورنامنٹ میں 10 کیچز لے کر پہلی پوذیشن حاصل کی

بیٹنگ کے شعبہ میں نئے ٹیلنٹ میں خوشدل شاہ حیدر علی ذیشان ملک عبداللہ شفیق اور دانش عزیز نے متاثر کن کارکردگی دکھائی

بلاشبہ آنے والے وقت میں اگر ان کھلاڑیوں کو ماضی کی طرع پسند ناپسند اور سیاست کی نظر نہ کیا گیا تو یہ یقینی طور پر پاکستان کے مستقبل کے سٹارز ہوں گے انشا اللہ۔
آل راونڈرز کی فہرست میں ماسوائے شاداب خان کے اس ٹورنامنٹ میں کوئی قابل زکر کھلاڑی نظر نہیں آیا۔
اس شعبہ میں بہت توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔
بولنگ میں بھی لمحہ فکریہ ہے کہ نئے ٹیلنٹ کا فقدان ہے۔
سپن کے شعبہ میں عثمان قادر اور ذاہد محمود مستقبل کی امید ضرور ہیں لیکن ان پر بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے محمد الیاس بھی وقار یونس جیسے کوچز کی توجہ کے محتاج ہیں

اس ٹورنامنٹ کی ٹی وی پر براہ راست کوریج کی گئی اور پی سی بی کے کمینٹیٹرز کے پینل کی تعریف بھی ضروری ہے جنھوں نےدیکھنے والوں کو اپنی کمنٹری سے مایوس نہیں کیا۔بلاشبہ یہ ایک بہترین انتخاب تھا۔

تازہ خبریں یہ ہیں کہ اظہر علی کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کا سوچا جا رہا ہے اور ان کی جگہ مخلتف آپشنز زیر غور ہیں جن میں بابر رضوان اور شان مسعود شامل ہیں۔اگر اس میں شاداب کو بھی شامل کر لیا جائے تو وہ بھی برا انتخاب نہیں بہت عمدگی سے انھوں نے پی ایس ایل اور اب نیشنل 20 میں ٹیم کی قیادت کر کے اپنی قائدانہ صلاحتیوں کو منوایا۔اظہر علی بلاشبہ اس وقت یونس اور مصباح کے بعد ٹیسٹ میچز کے بہترین بیٹسمین ہیں لیکن ان کی قائدانہ صلاحتیوں اور خاص طور پر ان کی بہت زیادہ دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان ضرور ہے۔اور ساتھ کپتانی کا پریشر بھی میچ میں ان پرصاف نظر آتا ہے

دوسری خبر مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کی ہے۔یہ مصباح نے اچھا فیصلہ کیا۔لیکن میرا نہیں خیال کہ مصباح الحق اب ذیادہ دیر تک اپنا کوچ کا عہدہ بھی بچا سکیں۔یونس خان کی صورت میں ان کے لیئے ایک بڑا چیلنج ٹیم میں ہی موجود ہے۔
مصباح سے پی سی بی کی کچھ اختلافات کی خبریں بھی زیر بحث ہیں عمومی طور پر مصباح خاموش طبع مصلحت پسند اور اپنے کام سے کام رکھنے والا شخص ہے۔لیکن بعض اوقات ماضی میں بھی پی سی بی کے کوچز سیلیکٹرز پر بے جا پریشر اور ان کو ریموٹ کنٹرول بنانے پر کئی لوگوں کے اختلافات اور جھگڑے رہے ہیں اور یہ بھی کوئی نئی بات نہیں۔ٹیم کی بہتری اسی میں ہے کہ اگلے تین چار سال یونس خان اور مصباح الحق ٹیم کے ساتھ بحثیت بیٹنگ کوچ رہیں۔

جلد ہی ذمبابوے کے ساتھ سیریز شروع ہونے والی ہے۔یہ ایک بہترین موقعہ ہے کہ آزمائے ہووں کو دوبارہ آزمانے کے بجائے فریش ٹیلنٹ کو چانس دیا جائے۔یہاں یہ بات ضروری ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو کسی بھی نئے پلئیر کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیئے اسے کم از کم مسلسل دس میچز کھلانے چاہیئں۔اسکے بعد اسکی پرفارمنس اسکی اوسط دیکھ کراسے مستقل بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ رکھنے نہ رکھنےکا فیصلہ کیا جائے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں