More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ ۔ چوتھا رائونڈ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے چوتھے راؤنڈ کا اختتام کنگز مین اکیڈمی بمقابلہ کے آر ایل اور ایس این جی پی ایل بمقابلہ پی ٹی وی میچز ڈرا پانچویں رائونڈ کا آغاز منگل سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور ایبٹ آباد میں ہوگا ٹورنامنٹ کے نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے بقیہ میچز شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوں گے پوائنٹس ٹیبل پر سٹیٹ بینک 72 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ غنی 66 کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود کنگز مین اکیڈمی(56)، اوجی ڈی سی ایل(45)، کے آر ایل(42) بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہفتے کے روز کنگز مین اکیڈمی نے کے آر ایل کو 467 رنز کا ہدف دیا ہدف کے تعاقب میں کے آر ایل چار وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بناسکی کے آر ایل کے کپتان افتخار احمد 109 گیندوں پر ناقابل شکست 104 رنز بنائے، فرسٹ کلاس کیریئر کی 18 سنچری پی ٹی وی نے عمران خان سٹیڈیم پشاور میں ایس این جی پی ایل کے خلاف اپنی فالو آن اننگز سات کھلاڑی آؤٹ 400 رنز پر ڈکلیئر کی ایس این جی پی ایل 207 رنز کے تعاقب میں وقت ختم ہونے تک 23 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بناسکی

اپنی رائے کا اظہار کریں