More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پنجاب میں فروغ کھیل کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے خزانے کے منہ کھول دیے

پنجاب میں  فروغ کھیل کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے خزانے کے منہ کھول دیے

پنجاب بھر کے اجڑے گراونڈ آباد کرنے، نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کےلیے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سپورٹس فنڈ میں ایک روپے کا اضافہ کردیا
حنیف عباسی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ تمام مراحل میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جائے، کرکٹ اکیڈیمیز، قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مستند کوچز کی کوچنگ فراہم کی جائے

ٹیلنٹ ہنٹ کے نام سے شروع  کیے جانے والا یہ پروگرام پنجاب کے ہر شہر میں شروع کیا جائے گا، اور شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بچوں اور بچیوں کو یکساں مواقع دیے جائیں اور ہر مرحلے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں بھی ترتیب دی جائیں،

bsp

سپورٹس ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈی جی سپورٹس زوالفقار گھمن کی تعیناتی سے فروغ کھیل میں واضح تبدیلی دیکھی جارہی ہے اور ان کے ترتیب کردہ منصوبے وزیر اعلی پنجاب کے سپورٹس ویژن کی حقیقی ترجمانی پر مبنی ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں