ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ہوم ٹیسٹ میچوں میں کوکا بورا گیندیں استعمال ہونگی۔ ڈومیسٹک ریڈل بال کرکٹ میں ڈیوک اور وائٹ بال کرکٹ میں کوکابورا استعمال ہونگی۔ مختلف برانڈز کی گیندوں کے استعمال اور بہترین پچز کی تیاری کا مقصد کھیل کا معیار بلند کرنا ہے۔ پی سی بی لاہور 17 اگست 2024 ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سات ہوم ٹیسٹ میچوں کے لیے کوکابورا کرکٹ گیندوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میچوں میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ، انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ شامل ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ہوم بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کرکٹ کی گیندوں کے برانڈ کے بارے میں فیصلہ کرے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے سیزن میں استعمال ہونے والی کرکٹ گیندوں کے برانڈز کی تفصیل بھی جاری کی ہے جو ایک اسٹریٹجک قدم ہے جس کا مقصد کھیل کے معیار کو بڑھانا ہے تاکہ وہ ہوم پلیئنگ کنڈیشنز کی مخصوص ضروریات کے مطابق ہوسکے۔ یاد رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اگلے ماہ شروع ہونے والا ہے ۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوک گیندیں تمام سینئرز ریڈ بال ڈومیسٹک ایونٹس میں استعمال کی جائیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ گراس روٹ لیول اور پاتھ وے کرکٹ میں aceline ایسلائن اور grays گریز برانڈ کی گیندیں استعمال کرے گا جن میں انڈر13 انڈر 17 انڈر19 ٹورنامنٹس اسکولز۔ یونیورسٹیز کلب اور انٹرڈسٹرکٹس مقابلے شامل ہیں ۔ یہ فیصلہ ڈومیسٹک وینیوز پر گراؤنڈ اور پچ کنڈیشنز کے مکمل تجزیے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ڈیوک گیند کو مقامی پچوں کی خصوصیات کے مطابق اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے۔ ڈومیسٹک 50 اوورز اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے پی سی بی بین الاقوامی معیار کے ساتھ مستقل مزاجی کو برقرار رکھتے ہوئے کوکا بورا کرکٹ گیندوں کا استعمال کرے گا کیونکہ آئی سی سی ایونٹس سمیت دنیا بھر میں تمام وائٹ بال کرکٹ کوکابورا گیندوں سے کھیلی جاتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ٹونی ہیمنگ کی چیف کیوریٹر کے طور پر حالیہ تقرری کے ساتھ 2024-25 کے پورے سیزن میں پچز مختلف کرکٹ گیندوں کے استعمال میں معاونت کے لیے تیار کی جائیں گی۔ ہیمنگ متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر ایسی پچز تیار کریں گے جو نہ صرف کھیل کے معیار کو بڑھاتی ہیں بلکہ بیٹ اور گیند کے درمیان مسابقتی توازن بھی برقرار رکھتی ہیں۔ ٹونی ہیمنگ پچز کی تیاریوں کے علاوہ مقامی کیوریٹرز کی تربیت اور کوچنگ کے بھی ذمہ دار ہوں گے جنہیں مختلف ریجنز اور ڈسٹرکٹس میں کھیل کے لیے ایک جیسی پچز تیار کرنے کا کام سونپا جائے گا۔ آفتاب تابی 18/08/2024 55اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریںتمھارا نامآپ کا ای میلوصول کنندہ کا ای میلپیغام درج کریں میں نے یہ مضمون پڑھا اور بہت دلچسپ پایا ، سوچا کہ اس میں آپ کے لئے کچھ ہو سکتا ہے .اس مضمون کا نام ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ہوم ٹیسٹ میچوں میں کوکا بورا گیندیں استعمال ہونگی۔ ڈومیسٹک ریڈل بال کرکٹ میں ڈیوک اور وائٹ بال کرکٹ میں کوکابورا استعمال ہونگی۔ مختلف برانڈز کی گیندوں کے استعمال اور بہترین پچز کی تیاری کا مقصد کھیل کا معیار بلند کرنا ہے۔ پی سی بی لاہور 17 اگست 2024 ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سات ہوم ٹیسٹ میچوں کے لیے کوکابورا کرکٹ گیندوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میچوں میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ، انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ شامل ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ہوم بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کرکٹ کی گیندوں کے برانڈ کے بارے میں فیصلہ کرے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے سیزن میں استعمال ہونے والی کرکٹ گیندوں کے برانڈز کی تفصیل بھی جاری کی ہے جو ایک اسٹریٹجک قدم ہے جس کا مقصد کھیل کے معیار کو بڑھانا ہے تاکہ وہ ہوم پلیئنگ کنڈیشنز کی مخصوص ضروریات کے مطابق ہوسکے۔ یاد رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اگلے ماہ شروع ہونے والا ہے ۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوک گیندیں تمام سینئرز ریڈ بال ڈومیسٹک ایونٹس میں استعمال کی جائیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ گراس روٹ لیول اور پاتھ وے کرکٹ میں aceline ایسلائن اور grays گریز برانڈ کی گیندیں استعمال کرے گا جن میں انڈر13 انڈر 17 انڈر19 ٹورنامنٹس اسکولز۔ یونیورسٹیز کلب اور انٹرڈسٹرکٹس مقابلے شامل ہیں ۔ یہ فیصلہ ڈومیسٹک وینیوز پر گراؤنڈ اور پچ کنڈیشنز کے مکمل تجزیے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ڈیوک گیند کو مقامی پچوں کی خصوصیات کے مطابق اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے۔ ڈومیسٹک 50 اوورز اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے پی سی بی بین الاقوامی معیار کے ساتھ مستقل مزاجی کو برقرار رکھتے ہوئے کوکا بورا کرکٹ گیندوں کا استعمال کرے گا کیونکہ آئی سی سی ایونٹس سمیت دنیا بھر میں تمام وائٹ بال کرکٹ کوکابورا گیندوں سے کھیلی جاتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ٹونی ہیمنگ کی چیف کیوریٹر کے طور پر حالیہ تقرری کے ساتھ 2024-25 کے پورے سیزن میں پچز مختلف کرکٹ گیندوں کے استعمال میں معاونت کے لیے تیار کی جائیں گی۔ ہیمنگ متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر ایسی پچز تیار کریں گے جو نہ صرف کھیل کے معیار کو بڑھاتی ہیں بلکہ بیٹ اور گیند کے درمیان مسابقتی توازن بھی برقرار رکھتی ہیں۔ ٹونی ہیمنگ پچز کی تیاریوں کے علاوہ مقامی کیوریٹرز کی تربیت اور کوچنگ کے بھی ذمہ دار ہوں گے جنہیں مختلف ریجنز اور ڈسٹرکٹس میں کھیل کے لیے ایک جیسی پچز تیار کرنے کا کام سونپا جائے گا۔ ہے- اور اس مضمون کا لنک https://tabileaks.com/ticker/%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%d9%b9%db%8c%d8%b3%d9%b9-%da%86%db%8c%d9%85%d9%be%d8%a6%d9%86-%d8%b4%d9%be-%da%a9%db%92-%db%81%d9%88%d9%85-%d9%b9%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%86%d9%88%da%ba-%d9%85/ ہے -پیغام بھیجیںShare on PinterestThere are no images.اپنی رائے کا اظہار کریں
اپنی رائے کا اظہار کریں