ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میںہونے کی تصدیق
لاہور(نمائندہ تابی لیکس)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے ٹوئٹ کیا ہے جس میںانہوںنے ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے ایک ہی گروپ میں ہونے کی تصدیق کی ہے،رواں برس ستمبر میں ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان اپنے گروپ میں کوالیفائر کے ساتھ شامل ہوں گےجب کہ دوسرے گروپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان شامل ہوں گے۔
ہر گروپ کی نمبر ون اور ٹو ٹیمیں گزشتہ برس کے فارمیٹ کی طرح ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ اس بار ایشیا کپ 50 اوورز کا ہو گا۔
ایشیا کپ2023 کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی بڑی کوششوں کے بعد ملی ہے اور ایشیا کپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک منتقل نہیں ہو سکتا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے لیے اپنی پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں