More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

چیٸرمین پی سی بی ایم سی نجم سیٹھی نے رمیز راجہ کو قانونی کارواٸی کا عندیہ دے دیا

چیٸرمین پی سی بی ایم سی نجم سیٹھی نے رمیز راجہ کو قانونی کارواٸی کا عندیہ دے دیا

سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل
پی سی بی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کردی
رمیز راجہ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے خلاف بیانات پر مایوسی کا اظہار
ان بیانات کا مقصد موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، پی سی بی
اپنے چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے دفاع اور تحفظ کے لیے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پی سی بی
سابق چیئرمین رمیز راجہ کا اپنے اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کے سابقہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے، پی سی بی
یو اے ای کے متعدد دوروں کے باوجود نجم سیٹھی نے کبھی بھی پی ایس ایل الاونس وصول نہیں کیا۔ پی سی بی
موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کو گاڑی کا الاؤنس بھی بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا تھا، پی سی بی
اس کے برعکس، سابق چیئرمین رمیز راجہ کو ایک نئی گاڑی فراہم کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے تھی، پی سی بی
موجودہ چیئرمین کے تمام سفری اخراجات متعلقہ حکام کی منظوری سے کیے جاتے تھے جس کا باقاعدہ (اندرونی اور بیرونی طور پر) آڈٹ کیا گیا تھا، پی سی بی
نجم سیٹھی صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ تھے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انہیں باقاعدہ ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، لہٰذا ان کے سیکورٹی اخراجات زیادہ تھے، پی سی بی

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں