بھارتی بدمعاشیاں اور پی سی بی تڑھیاں، پیسے کڈو
چیئرمین پی سی بی اپنی تقریبا ہر پریس کانفرنس میں یہ عندیہ دیتے رہے کہ وہ نا امید نہیں کیونکہ بھارت کے ساتھ معاہدہ تحریری طور پر کیا گیا، اس سلسلے میں جناب شہر یار خان اور نجم سیٹھی بھارت کو قائل کرنے بھارت بھی گئے مگر جیسے واپس وہ آپ سب کو یاد ہے
پی سی بی کا ہیڈکوارٹر آج کل کراچی معلوم ہو رہا ہے اور تمام اہم اعلانات وہیں سے ہو رہے ہیں، بورڈ آف گورننس کا اجلاس بھی کراچی میں منعقد ہوا، بعد ازاں چیئرمین پی سی بی جناب شہر یار خان نے اپنی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دو سیریز نہیں کھیلیں اور اس معاہدے کا آئی سی سی بھی گواہ ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی انکار سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ بی سی سی آئی کو کرنا ہوگا اور وہ اس سلسلے میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی سے رابطہ کریں گے
اس اعلان سے یقینا دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کا دل دکھا ہے لہذا
امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیر اعظم پاکستان بھی اس معاملے کا نوٹس لیں گے اور پی سی بی حکام سے اس ناکامی پر وضاحت طلب کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں