بھارت کے خلاف ورلڈکپ میچ جیتنےکے بعد پاکستان میں بہت پیار ملا، محمد رضوان
لاہور، (نمائندہ تابی لیکس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کے دنوں سے متعلق بتایا کہ پشاور میں کرکٹ کھیلنا تھوڑا مشکل ہوتا تھا، والدین بچوں کو کرکٹ کھیلنےکی اجازت نہیں دیتے تھے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کرکٹ سے نام بن رہا ہےتو لوگ بچوں کو اکیڈمی بھیج رہے ہیں، میں نےٹیپ بال سے کرکٹ کا آغاز کیا، ٹیپ بال پاکستان میں بہت مقبول ہے، اس سےکھلاڑیوں کا گیم بہتر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے میرےٹی ٹوئنٹی کیریئر میں تبدیلی آئی اور بھارت کے خلاف ورلڈکپ میچ جیتنےکے بعد پاکستان میں بہت پیار ملا۔وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی دکان پر کچھ بھی خریدنے جاتا ہوں تو دکاندار پیسے ہی نہیں لیتے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سے متعلق محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری بابراعظم کے ساتھ اچھی دوستی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں