آئی سی سی کا بڑا اقدام!راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی میزبانی خطرے میں
لاہور(نمائندہ تابی لیکس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم قرار دے دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنے، اس سٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ برس تک برقرار رہیں گے اور مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے اس پر پنڈی سٹیڈیم کی پچ کو لے کر سابق کرکٹرز اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی بے جان پچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں