ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب زوالفقار گھمن نے ٹھان لی
ڈی جی ایس بی پی زوالفقار گھمن اور صدر اتھلیٹکس فیڈریشن جنرل ر اکرم ساہی کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے جسمیں پنجاب کے روایتی اور جدید کھیلوں کی بہتری اور عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرنے پر سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن باہمی کاوشوں کا عہد کیا، جنرل ر اکرم ساہی نے زوالفقار گھمن کے مثبت اور دور رس سپورٹس پالیسی کی تعریف کی اور قرار دیا کہ وہ دن دور نہیں جب کھیلوں میں کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر لیا جائے گا
اس موقع پر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب زوالفقار گھمن نے انکشاف کیا کہ ایس بی پی کے تمام کوچز، ڈسٹرکٹ و تحصیل سپورٹس افسران کو عہد جدید کے تقاضوں سے روشناس کروانے اور ان کا دائرہ استعداد بڑھانے اور کوچز کی اہلیت کو نکھارنے کے لیے برطانوی ٹرینرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اور بدھ اٹھائیس دسمبر سے ٹرین دی ٹرینرز کے نام سے ورکشاپ کا آغاز کیا جارہا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا، برائن سٹیل اور بیورلی مارگریٹ بروٹن ورکشاپ کے دوران تمام شرکاء کو ماڈرن ایج سپورٹس کی آگاہی دیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں