More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ترانہ ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ترانہ ´ساڈی واری اوئے ´ جاری کردیا گیا۔ یہ ترانہ علی عظمت۔ عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے۔ یہ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیں۔ لندن۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن و چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گولڈ سے ملاقات حالیہ پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز اور ائندہ ہونے والی کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال اکتوبر میں پاکستان میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ سیریز پر بھی بات چیت چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چئیرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن کو پاک انگلینڈ سیریز پر دورہ پاکستان کی دعوت دی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں بہترین انتظامات پر چئیرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو دونوں چئیرمینز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار محسن نقوی نے آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے انتظامات سے آگاہ کیا چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ محسن نقوی پاکستان میں کرکٹ ٹیموں کے لئے ہر لحاظ سے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ محسن نقوی کرکٹ کھیل کے ساتھ دلوں کو جوڑتا ہے۔ محسن نقوی چئیرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پی سی بی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی موجود تھے اپ ڈیٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے لندن سے ڈیلاس امریکہ کے لیے روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے دورے میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بارش کے باعث آج کاؤنٹی گراؤنڈ، چیمسفرڈ کے انڈور ایریا میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹاؤنٹن سے چیمسفرڈ پہنچ گئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک کاؤنٹی گراؤنڈ چیمسفرڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا ۔ پیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی باکسرز کا خواب چکنا چور ہوگیا، کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کرنے والے محمد فہیم اور جہانزیب رضوان شکست کھا کر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے فخر زمان 2 سے 3 اوورز مزید بیٹنگ کرلیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا: بابر اعظم پاکستان کی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ میں فتح چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قذافی سٹیڈیم آمد وہیل چیئر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور 15 لاکھ روپے کا چیک دیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ محسن نقوی پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔ محسن نقوی امید ہے کہ وہیل چیئرکرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ محسن نقوی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم بلا کر حوصلہ افزائی کرنے پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا آپ نام کے ساتھ کرکٹ کے بھی محسن ہیں۔ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت۔ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد ذیشان۔ نائب کپتان عمران ارائیں ۔ بیٹسمین سید ارسلان احمد۔ وکٹ کیپر بیٹر معظم نواز اور دنیا کے تیز ترین باولر محمد فیاض شامل تھے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی۔ سینیر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ جیند ضیا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے واضح رہے کہ پاکستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے نیپال میں ہونے والے فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر ایشین چیمپئن شپ جیتی تھی ٹکرز ۔ پہلا ویمنز ون ڈے ۔ ڈربی ۔ انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 37 رنز سے ہرادیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 206 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی طرف سےایلس کیپسی 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ۔ ندا ڈار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عالیہ ریاض۔ نشرہ سندھو اور ام ہانی کی دودو وکٹیں۔ پاکستان کی اننگز میں منیبہ علی 34 رنز کے ساتھ نمایاں ۔ سوفی ایکلسٹن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پاکستان کی اسوقت پانچویں پوزیشن ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہے۔ اپ ڈیٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم۔ پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم کل صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہفتے کے روز ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ہیڈنگلے میں پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پی ایس ایل، ہن موجاں ای موجاں، خبر پڑھیں پوچھیں نہیں

پی ایس ایل، ہن موجاں ای موجاں، خبر پڑھیں پوچھیں نہیں

پی سی بی کی کراچی لیگ کے آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت

کراچی، 25 فروری 2021ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل کراچی لیگ کے آئند میچوں کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی اوسی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج بروز جمعرات کی رات 10 بجے سے شروع ہوجائے گی۔ کرکٹ فینز ان میچز کے لیے اپنی ٹکٹیں مقررہ وقت پر www.bookme.pk سے خرید سکیں گے۔

بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کررکھاہے، جہاں کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیےا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا۔ جب مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔

رقم جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ایس دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کاکہنا ہے کہ فینز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں اور ان کی موجودگی کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل ہے ۔ اس پس منظر میں پی سی بی این سی او سی کا مشکور ہے کہ جس نے تمام راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصدتک اورپلے آف اور فائنل کے لیے 100 فیصدتک تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نےابتدائی طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں شامل کراچی لیگ کے میچز کے لیے 50 فیصد تک تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت دے رہا تاہم اس دوران ہم تماشائیوں کی جانب سے کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنے سمیت مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی لاہور لیگ کے میچز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔

لہٰذا ایونٹ میں شامل کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹیں آج رات 10 بجے سے بک می ڈاٹ پی کے پر دستیاب ہوں گی۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ فی الحال لاہور لیگ کے لیے 20 فیصد تماشائیوں کی ٹکٹیں ہی آن لائن دستیاب ہوں گی، جس میں اضافہ پی سی بی کے لاہور لیگ میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کے بعدہی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ بطور چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کرکٹ فینز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز میں داخل ہوتے وقت مقررہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں کیونکہ یہ ایس او پیز صرف ان کے لیے ہی نہیں بلکہ اسٹیڈیم میں موجود دیگر شائقین کی صحت اور حفاظت کے لیے بھی بنائے گئے ہیں۔

تماشائیوں کے لیے این سی او سی سے منظور شدہ ایس او پیز :

ضابطہ اخلاق:

• ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں
• اسٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرلیں
• کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں
• اگر اسٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہرہوتو براہ کرم فوری طور پر وہاں موجود انتظامی عملے کو مطلع کریں
• اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور ببل میں موجود کسی بھی فرد سے دور رہیں
• ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں سوائے ریسٹ رومز یا اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت وہاں موجود عملے سےمزید رہنمائی حاصل کریں
• ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں
• کھانسی یا چھینکتے وقت اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں

حفظان صحت :

• صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھویں
• ہینڈ جیل کا استعمال کریں (ستر فیصد الکوحل والی یا متبادل)
• چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا ستعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں
• چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں• اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے• اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے

Top and First Interview of Sharjeel Khan After Ban

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں