More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز شاہین شاہ آفریدی پوڈکاسٹ موڈ بھی اچھا اور فٹنس بھی اچھی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں گے ۔ شاہین شاہ آفریدی۔ مکمل فٹ ہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہوں ۔ شاہین شاہ آفریدی۔ گیری کرسٹن نے مجھ سے کہا ″ آپ کی شرٹ کے پیچھے جو نام ہے اس کے لیے نہیں بلکہ شرٹ کے آگے سینے پر جو نام ہے اس کے لیے کھیلنا ہے″۔ شاہین آفریدی۔ ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ہمارا کام قوم کو خوشیاں دینا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف پرفارمنس یادگار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی۔ ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن سے لیڈز پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل ایک روز آرام کے بعد جعمہ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔ ٹکرز بابراعظم۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی ۔ بابراعظم۔ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے۔ بابراعظم۔ انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے ۔ بابراعظم ۔ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے۔ بابراعظم۔ آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔ بابراعظم۔ بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی ۔ بابراعظم۔ عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں۔بابراعظم جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہورہا ہے۔ بابراعظم۔ کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں۔ بابراعظم۔ انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ بابراعظم۔ آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز میں جیت ویلڈن ۔۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی کھلاڑیوں نے بلے بازی ۔ پاولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی ۔ محسن نقوی قومی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے سیریز جیتی۔ محسن نقوی میرا یقین ہے کہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہمیشہ جیت ہی کی صورت میں ملتا ہے۔ محسن نقوی امید ہے کہ انگلینڈ میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچوں میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ محسن نقوی ٹکرز گیری کرسٹن۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ُپرجوش ہوں۔ گیری کرسٹن۔ نئی منیجمنٹ اور تمام کھلاڑی ٹھوس نتائج دینے کے لیے ُپرعزم ہیں۔ گیری کرسٹن۔ پاکستان ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں سائمن ہیلمٹ ( فیلڈنگ کوچ ) اور ڈیوڈ ریڈ ( مینٹل پرفارمنس کوچ ) کی شمولیت۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات دو گھنٹے طویل ملاقات اور حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت۔ جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے۔ محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی۔ محسن نقوی کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔ جہاں پرفارمنس نظر آنی چاہیے۔ محسن نقوی بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ۔ پروفیشنل اور بہترین ہیں۔ محسن نقوی قومی ٹیم کا باولنگ اٹیک شاندار ہے۔ محسن نقوی فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی بھی چانس نہ مل سکے ۔ محسن نقوی کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں اور آپ نے قوم کی توقعات پر پورااترناہے۔ محسن نقوی فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے۔ محسن نقوی 11 کھلاڑی ایک ہوکرپاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔ محسن نقوی پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں۔ محسن نقوی آخری بال تک فائٹ کریں۔ مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔ محسن نقوی آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔ محسن نقوی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ڈبلن پہنچ گئے ٹکرز ۔ محمد عامر۔ فاسٹ بولر محمد عامر جمعہ کی صبح ساڑھے تین بجے کی فلائٹ سے ڈبلن ، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ محمد عامر جمعہ کو ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے لیکن پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے سلیکشن پر غور کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ محمد عامر کی روانگی دیر سے ویزا جاری ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22 ۔ 25 ۔ 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔ محسن سپیڈ کوئٹہ میں کوئٹہ۔بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگیں گی۔ میچ ہوں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا 3 ماہ میں بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر علی خان بگٹی سٹیڈیم کا دورہ سابق نگران وزیر اعظم سینٹر انوارالحق کاکڑ بھی ہمراہ تھے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں بگٹی سٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر کیاجائے گا۔ محسن نقوی بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔ محسن نقوی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے ایونٹس پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی کے زیر اہتمام اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی زیر نگرانی ورلڈ اتھلیٹکس کڈز ڈے کڈز ڈے مقابلے پنجاب یونیورسٹی گراونڈ پر منعقد ہوئے صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) وجاہت ساہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ شاہ جہاں، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی زبیر بٹ کی تقریب میں شرکت پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سلمان بٹ، اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی محمدنبیل تقریب میں موجود ایسوسی ایٹ سیکرٹری اصغر گل، طلحہ افتخار، ڈاکٹر ریحان یوسف، رفیق احمد موقع پر موجود تھے کوچز شفاقت علی بلا،رانا عرفان اور دیگر بھی موجود تھے کڈز ڈے کے موقع پر شاٹ پٹ ،پول والٹ، رننگ اور دیگر ایونٹس میں بچوں نے حصہ لیا صدر اتھلیٹکس فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) وجاہت ساہی نے اتھلیٹ بچوں میں انعامات تقسیم کئے

PSL 2021 کب اور میچ کہاں کہاں ہونگے ؟

PSL 2021 کب اور میچ کہاں کہاں ہونگے ؟

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے شیڈول کا اعلان

• دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں مدمقابل آئیں گی
• ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری جبکہ فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا
• کورونا وائر س کی عالمی وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں منعقد ہوگا
• دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اورنائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے
• تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا

لاہور، 8 جنوری 2021ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ لیگ کا افتتاحی میچ بیس فروری کو کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فائنلسٹ لاہور قلندرز اور ایڈیشن 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیمیں جبکہ دوسرے میچ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

تیس روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل بائیس مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کورونا وائر س کی عالمی وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے، تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا اسپورٹ پیریڈ 15 فروری سے شروع ہوگا۔ لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے کراچی آمد سے قبل کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے۔پاکستان آمد پر ان کے مزید 2 ٹیسٹ کیے جائیں گے، جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

جس کرکٹر یا اسپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا، اسے پھر پانچ روزکے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔ اس دوران اس کے کورونا وائرس کےمزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ آئسولیشن کے پہلے دن اور دوسرا ٹیسٹ آئسولیشن میں پہنچنے کے چوتھے روزکیا جائے گا۔

بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشلز:

ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کے اعلان کےموقع پر میرےتاثرات ملے جلے ہیں، خوشی ہے کہ مسلسل دوسرے سال ایونٹ کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہوگا مگر افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہمیں اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز صرف 2 شہروں تک ہی محدود کرنے پڑ رہے ہیں اور ابھی تماشائیوں کی آمد کے حوالے سے بھی صورتحال واضح نہیں ہے۔

ڈائریکٹر کمرشلز نے کہا کہ گزشتہ سال ملتان اور راولپنڈی میں تماشائیوں نے بڑ ی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرکےایونٹ کو یادگار بنایاتھا، امید ہے کہ جب حالات معمول پر آئیں گے تو ایک بار پھر ان شہروں کو ایونٹ کے میچز کی میزبانی کا موقع ملے گا۔

انہیں یقین ہے کہ مداح رواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھائیں گے۔

شیڈول :

نوٹ:کراچی میں شیڈول تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور لاہور میں شیڈول تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دن کے وقت شیڈول میچزدوپہر 2 بجے اور رات کو شیڈول میچزرات 7 بجے شروع ہوں گے۔جمعہ کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔

بروز ہفتہ، 20 فروری:
کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)
بروز اتوار 21 فروری:
لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات)
بروز پیر 22 فروری:
لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)
بروز منگل ، 23 فروری:
پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات)
بروز بدھ ، 24 فروری:
کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام کراچی (رات)
بروز جمعہ، 26 فروری:
لاہور قلندرز بمقام ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)
پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (رات)
بروز ہفتہ ، 27 فروری:
کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)
پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)
بروز اتوار ، 28 فروری :
کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام کراچی (رات)
بروزپیر ، یکم مارچ:
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)
بروزبدھ ، 3 مارچ :
کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (رات)
بروز جمعرات ، 4 مارچ:
لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)
بروز جمعہ ، 5 مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات)
بروزہفتہ ، 6 مارچ:
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)
پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز بمقام کراچی (رات)
بروزاتوار، 7 مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات)
بروزبدھ ، 10 مارچ:
پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)
بروزجمعرات ، 11 مارچ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)
بروزجمعہ ، 12 مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)
بروز ہفتہ، ستمبر 13 مارچ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (دن)
ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام لاہور (رات)
بروز اتوار ، 14 مارچ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)
لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)
بروز پیر ، 15 مارچ:
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (رات)
بروزمنگل ، 16 مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)
بروز جمعرات ، 18 مارچ:
کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)بمقام لاہور (رات)
بروز جمعہ ، 19 مارچ: ایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4) بمقام لاہور (رات)
بروزہفتہ ، 20 مارچ: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلمنٹر ون جیتنے والی ٹیم) بمقام لاہور (رات)
بروز پیر، 22 مارچ: فائنل بمقام لاہور (رات)

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں