More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ملتان میں موجود۔ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 127رنز سے جیتنے کے بعد مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے کل بدھ کے روز آرام کیا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے ایک ایک کھلاڑی میڈیا ٹاک کرے گا۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز۔ تمام 15 کھلاڑیوں نے آج کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کل صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی ٹکرز پاکستان اسٹرائیک فورس کیمپ ۔ ---------------------------------------- لاہور۔ پاکستان اسٹرائیک فورس تربیتی کیمپ آج لاہور میں شروع ہو گیا۔ کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز میں جدید دور کی بیٹنگ اور ہارڈ ہٹنگ کی مہارت پر کام کرنا ہے۔ کیمپ میں 25 کرکٹرز شریک ہیں۔ کیمپ 14 سے 30 جنوری تک این سی اے لاہور میں جاری رہےگا۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں یکم سے 28 فروری تک ہوگا۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاق اس کیمپ کے ہیڈ کوچ ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت اور سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی کامران ساجد، عبدالرزاق کی معاونت کریں گے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم راؤنڈ میں اپنی پہلی باری میں ڈیوڈ وارنر کو کنگز اسکواڈ کا حصہ بنا لیا. ٹکرز 2025 کرکٹ شیڈول ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا۔ 18 ٹیموں پر مشتمل نیشنل T20 کپ مارچ میں ہوگا۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو اپریل اور مئی میں منعقد کیا جائے گا۔ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔ چیمپئنز فرسٹ کلاس ایونٹ کا پہلا ایڈیشن ستمبر اور اکتوبر کی ونڈو میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 2025 میں کھیلا جائے گا۔ سال 2025 میں انڈر 19 کرکٹرز کیلئے چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس متعارف کروائے جائیں گے۔ انڈر 13 اور انڈر 15 ٹورنامنٹس کو انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اور ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انڈر 19 کھلاڑی چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس میں جگہ بنائیں گے۔ اہم ترین 3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی سٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا گرے سٹرکچر 100 فیصد مکمل۔ فنشنگ ورک تیز پورا سٹیڈیم نیا۔ 34 ہزار سے زائد کی گنجائش جدید لائٹس کی تنصیب آخری مرحلے میں۔ جنرل انکلوژرز سے بھی گراؤنڈ کا ویو بہتر ہو گیا دونوں اطراف نئی سکور سکرینز نصب کرنے کاکام بھی جاری چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے تمام فلورز کا وزٹ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنرل انکلوژرز کی آخری نشتوں پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنرل انکلوژرز سے گراؤنڈ ویو کی تعریف کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا پراجیکٹ کی رفتار پر اطمینان کا اظہار شدید سردی اور دھند کے باوجود پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل نیا سٹیڈیم جدید سہولتوں کے ساتھ تیار ہو گا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ ایڈوائزرز عامر میر۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر . ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے نوجوان بیٹر اذان اویس اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس سیزن کی کارکردگی سے خوش۔ قائداعظم ٹرافی میں چار سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 844 رنز اسکور کیے اور ٹاپ اسکورر بنے۔ انہیں ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹر کا ایوارڈ بھی ملا۔ اوپنر بیٹر کے طور پر طویل اننگز کھیلنے کی ذمہ داری کو محسوس کیا۔ اذان اویس کوچنگ اسٹاف نے میرے کھیل میں بہتری لانے پر بہت توجہ دی ہے۔ اذان اویس۔ اذان اویس پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایشال ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کریں گے۔ کراچی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریاں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا کراچی ایمرجنگ ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی اوول گراؤنڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کراچی ایمرجنگ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کی کراچی ایمرجنگ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 آؤٹ پر 101 رنز بنائے کراچی ایمرجنگ ٹیم کی بیٹر رامین شمیم نے 24 بالز پر 22 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے امیمہ سہیل نے 22 بولز پر 19 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے پاکستان انڈر 19 ٹیم میں قراۃالعین نے 8 رنز دے کر 1 کھلاڑی آؤٹ کیا ماہم انیس نے 7 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 18.5 اوورز میں 5 آوٹ پر 102 سکور بنا کر میچ جیت لیا پاکستان انڈر 19 ٹیم میں فاطمہ خان نے 23 بالز پر 27 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا ماہم انیس نے 21 بالز پر 20 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے کراچی ایمرجنگ ٹیم میں رامین شمیم نے 10 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی بریکنگ نیوز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ یہ فیصلہ انہوں نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا صائم ایوب سے خود بھی رابطہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ محسن نقوی صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں صائم ایوب سٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ محسن نقوی صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا۔ محسن نقوی اسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔ محسن نقوی صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے۔ محسن نقوی صائم ایوب کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔ محسن نقوی صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ محسن نقوی امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔ محسن نقوی ٹکرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 واں ایڈیشن ۔ لاہور۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے پی ایس ایل 10 میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا ۔ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ اس مرتبہ 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کا ڈرافٹ کیلئے سائن کیا ہے۔ پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو اپنے سابقہ اسکواڈ میں سے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ تین فرنچائزز اسلام آباد یونائٹڈ ۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے آٹھ آٹھ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں ۔ کراچی کنگز ۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے سات سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

قاٸد اعظم ٹرافی ۔ کھلاڑیوں کے کیے دھرے کی تفصیلات

قاٸد اعظم ٹرافی ۔ کھلاڑیوں کے کیے دھرے کی تفصیلات

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کاپانچواں راونڈ جمعرات سے شروع ہو گا
پاکستان کرکٹ بورڈ وائٹ ربن کی خواتین پر تشدد کے خاتمے کی مہم میں اپنا کردار ادا کرے گا

کراچی،25 نومبر 2020ء:
قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ زور و شور سے جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید ترقی بھی حاصل کر رہے ہیں۔ایسے تمام کھلاڑی جنہوں نے فرسٹ الیون میں ترقی حاصل کی(جبکہ پاکستانی ٹیم کے 34کھلاڑی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں) پھر بھی ان کھلاڑیوں نے توقعات کے عین مطابق چوتھےراونڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جبکہ ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ بھی جاری ہے۔
قائداعظم ٹرافی کا پانچواں راونڈ جمعرات سے شروع ہونے جا رہا ہے، یہ راونڈ بھی دومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لئے عمدہ کارکردگی دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔
اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے ، وہ اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے خواتین پر تشدد کے خاتمے کی وائٹ ربن مہم میں بھرپور شمولیت اخیتار کرے گا۔اس سلسلے میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راونڈ کے پہلے دن کھلاڑی، سپورٹ سٹاف،آفیشلز اور مبصرین وائٹ ربن مہم میں حصہ لیتے ہوئے وائٹ ربن پہنیں گئے۔

سدرن پنجاب کی ٹیم جو پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آ گے ہے سندھ کے خلاف نیشنل سٹیڈیم میں میچ کو ڈرا کھیل کر سدرن پنجاب نے اچھی کارکردگی کا ثبوت دیا اس موقع پر سیف بدر کی ہاف سنچری سراہے جانے کے قابل تھی۔
سدرن پنجاب کی ٹیم جوکہ 64 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے اور چھ ٹیمز کے اس ٹورنامنٹ میں وہ اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش بھی کرے گی۔
سنٹرل پنجاب جو کہ سدرن پنجاب کے مدمقابل ہوگی ابھی تک اس ٹیم نے حالیہ سیزن میں کوئی فتح حاصل نہیں کی ہے۔چار میچز میں سے تین میچز ہار کر سنٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پے سب سے آخر پر ہے۔تاہم حسن علی کی ٹیم میں واپسی نے ٹیم میں نئی جان پیدا کی ہے۔
خیبرپختوخواہ نے شاندار مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو شکست دی اسطرح میچ میں 23 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد وہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،اس فتح میں خالد عثمان کی 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی شامل ہے جبکہ ساجد خان کی 10 وکٹوں نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ناردرن اور بلوچستان میچ کو ڈرا کھیلنے کے بعد اب دوسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
دونوں سائیڈز کے کھلاڑیوں نے شاندار میچ کھیلا،بلوچستان کے عظیم گھمن جو کہ سیکنڈ الیون سے ترقی پا کر آئے تھےانہوں نے ترقی کو درست ثابت کرتے ہوئے دو دفعہ نوے سے زائد رنز کی اننگز کھیلیں ۔ ناردرن کے عمر امین نے دوسری اننگز میں سنچری بنا کر میچ کو ڈرا کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پانچواں راونڈ26 سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔
سدرن پنجاب بمقابلہ سنٹرل پنجاب،یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس
پنجاب کی دونوں ٹیمز جو پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پہلے اور آخری نمبر پر موجودہیں اب قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلا س ٹورنامنٹ 21-2020میں پہلی دفعہ مدمقابل ہونگی۔
عمر صدیق سدرن پنجاب کی قیادت کررہے ہیں وہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔سنٹرل پنجاب کی ٹیم بھی اپنی کامیابی کو یقنی بنانے کے لیے پر امید ہے۔
‏سنٹرل پنجاب کی ٹیم بیٹنگ کے شعبے میں ناکام رہی ہے ۔ اظہر علی نے سنٹرل پنجاب کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور اور وہ زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں انہوں نے 6 اننگز میں 269 رنز بنائے ہیں ۔ لیکن اب وہ قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں ۔
سنٹرل پنجاب کے دوسرے کامیاب بیٹسمین محمد سعد ہیں جنہوں نے 8 اننگز میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 265 رنز بنائے ہیں ۔ ان کے رنز بنانے کی اوسط 33 سے اوپر ہے ۔ ٹیم کے تیسرے کامیاب بیٹسمین عثمان صلاح الدین ہیں جنہوں نے28.88کی اوسط سے 231 رنز جوڑے ہیں ۔

سنٹرل پنجاب کے بولروں میں 22 سالہ اسپنر احمد صفی عبداللہ کامیاب جا رہے ہیں۔ انہوں نے اٹھارہ وکٹیں حاصل کی ہیں ، وقاص مقصود 14 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔ سنٹرل پنجاب نے اپنے آخری میچ میں جو تمام پانچ پوائنٹس حاصل کیے ہیں وہ بولنگ بونس پوائنٹس ہیں ۔ اس سے ان کے بولروں کے حوصلے مزید بلند ہو ئے ہیں ۔ فاسٹ بولر حسن علی کی آمد سے سنٹرل پنجاب کی بولنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔
‏سدرن پنجاب پنجاب کی بولنگ کو اس وقت دادو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ بولر محمد زاہد کی وجہ سے برتری حاصل ہے ۔ وہ 25 وکٹیں 20.80 کی اوسط سے حاصل کر چکے ہیں ۔ وہ زیادہ وکٹیں حااصل کرنے والے بولروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔
‏ سلمان علی آغا اور زین عباس نے چوتھے راونڈ میں سدرن پنجاب کی جانب سے رنز کیے ۔ دونوں بیٹسمینوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ سدرن پنجاب کے کپتان عمر صدیق پر امید ہیں کہ پانچویں راونڈ میں یہ جوڑی ایک بار پھر توقعات پر پوری اترتے ہو ئے اچھی بیٹنگ کرے گے۔
‏خیبر پختونخواہ بمقابلہ ناردرن ۔ نیشنل اسٹیڈیم
سنٹرل پنجاب کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی خیبر پختوخواہ کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں ناردرن کے خلاف میچ کھیلے گی جس کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ہے ۔
‏اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ پاکستان اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز کو دکھانے کا موقع ملے گا کیونکہ پی ٹی وی اسپورٹس یہ میچ براہ راست نشر کرے گا جبکہ پی سی بی یوٹیوب چینل سے بھی یہ میچ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا۔
ساجد خان نے چوتھے راونڈ میں سنٹرل پنجاب کے خلاف خیبر پختونخواہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا وہ 21.09 کی اوسط سے 32 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں 27 سالہ آف اسپنر ساجد خان بولروں کی فہرست میں ٹاپ پر موجود ہیں ۔ وہ چار میچوں میں تین مرتبہ اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔
‏ خیبر پختونخواہ کے بیٹسمینوں نے بھی جب ضرورت پڑی اچھے کھیل کا مطاہرہ کیا ہے ۔ عادل امین تین نصف سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ کپتان خالد عثمان نے 92 رنز ناٹ آوٹ سے اپنا شاندار حصہ اس وقت ڈالا جب پہلی اننگز میں بیٹنگ لائن اپ فلاپ ہو گئی تھی ۔عادل 323 رنز کے ساتھ سب زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
سیکنڈ الیون سے فرسٹ الیون میں ترقی پانے کے بعد مصدق احمد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر 43.25 کی اوسط سے 173 رنز بنا چکے ہیں ۔۔
‏ناردرن کے آل راونڈر حماد اعظم اس وقت فارم میں ہیں ۔ انہوں نے سات اننگز میں بیٹنگ کی ہے اور اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں ۔ انہوں نے 410 رنز 68.33 کی اوسط سے بنائے ہیں ۔ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے بہترین بیٹسمین ہیں ۔
‏ عمر امین 340 رنز کے ساتھ اچھی فارم میں ہیں اگرچہ ان کی پوزیشن حماد اعظم سے دو درجے کم ہے ۔ عمر امین نے حال ہی میں اس وقت سنچری کر کے اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا جب ناردرن کے 62 رنز پر چار کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے ۔ انہوں نے محمد نواز کے ساتھ مل کر 223 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی محمد نواز نے 95 رنز بنائے ۔میچ کا اختتام نہایت سنسنی خیز انداز میں ہوا،نادرن کی ٹیم فتح سے محض8 رنز کی دوری پر تھی۔
کپتان نعمان علی توقع کر رہے ہیں تینوں بیٹسمین ایک مرتبہ پھر اچھی بیٹنگ کریں گے ۔ نعمان علی ساجد خان سے آگے نکلنے کی کوشش کریں گے ۔ دونوں بولروں میں تین وکٹوں کا فرق ہے ۔
‏ بلوچستان بمقابلہ سندھ ۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم
بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان پانچویں راونڈ کا میچ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم میں کھِیلا جائے گا ۔ یہ رواں سیزن کا اس وینیو پر کھیلا جانے والا پہلا فرسٹ کلاس میچ ہے ۔

سندھ کی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو تین بیٹسمینوں کے سنچریاں کرنے سے بڑا حوصلہ ملا ہے اور بیٹنگ لائن اپ فارم میں آئی ہے ۔ اسد شفیق ، عمیر بن یوسف اور شرجِیل خان نے چوتھے راونڈ سنچریاں اسکور کیں ۔ جبکہ سعود شکیل نے شاندار 70 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔
شرجیل خان نے سات برس کے وقفے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری اسکور کی ، ان بیٹسمینوں کے فارم میں واپس آنے سے سندھ کی ٹیم کو امید ہے کہ آنے والی اننگز میں بھی رنز ہوں گے ۔ اور نوجوان کرکٹرز سے دباؤ کم ہو گا اور وہ آزادانہ کھیل سکیں گے ۔
‏فاسٹ بولر تابش خان سندھ کی بولنگ کو لیڈ کر رہے انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کرر کھی ہیں جس میں ایک مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں بھی شامل ہیں ۔سدرن پنجاب کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی جوڑی شاہ نواز دھانی اور ابرار احمد ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
‏ بلوچستان کے سلو لیفٹ آرام 34 سالہ کاشف بھٹی 16 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔ وہ بلوچستان کی بولنگ کو لیڈ کر رہے ہیں ۔ کاشف بھٹی بیٹنگ میں بھی شاندار جا رہے ہیں ۔ وہ 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 241 رنز بنا چکے ہیں ۔
دوسرے قابل ذکر بیٹسمین تیمور علی ہیں وہ 250 رنز جوڑ چکے ہیں ۔ ان کے رنز بنانے کی اوسط 50 ہے۔

-ENDS-

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں