آئی سی سی نے لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب کو عالمی معیار کی لیب قرار دے دیا
بائیو میکنکس لیب/ آئی سی سی منظوری
آئی سی سی نے لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب کی منظوری دے دی
لیب میں قومی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے
ٹیسٹ سنٹر میں کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں بھی دور کی جاسکیں گی
پی سی بی اور لمز کے اشتراک سے قائم کردہ بائیومیکنکس لیب دنیا کا پانچواں ٹیسٹ سنٹر ہے
اس سے قبل برسبین، لف برا، چنئی اور پریٹوریا سنٹر کام کررہے ہیں
بائیو میکنکس لیب کی منظوری پی سی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی ایک اور کامیاب کوشش ہے، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان
ماضی میں ہمارے کھلاڑیوں کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان
لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب بولرز کی مشکلات دور کرنے میں مدد کرے گی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان
لیب کی منظوری پی سی بی کی مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن سے نمٹنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، جنرل منیجر کرکٹ آئی سی سی جیف الارڈائس
اپنی رائے کا اظہار کریں