نعمان بٹ VS پی سی بی ، حامی ایسوسی ایشن کے الیکشن ملتوی
پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیالکوٹ ریجن کے صدر نعمان بٹ کے مابین قانونی جنگ شدت اختیار کر گئی اور پی سی بی نے گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات محض اس لیے ملتوی کر دیے کہ وہاں کی ایسوسی ایشن نعمان بٹ کے حق میں نہ صرف مظاہرے کر چکی ہے بلکہ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی دہانی بھی کروا چکی ہے
اس سلسلے میں نعمان بٹ کے قانونی مشیر شیگان اعجاز نے عدالت میں جو وضاحت پیش کی ہے اس کی تفصیل کچھ یوں ہے
لاہور۔ پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر گجرات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کر دیے۔
لاہور۔گجرات ڈسٹرکٹ کے انتخابات چھ مئی کو ہونا تھے۔
لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ گجرات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
لاہور۔ گجرات ڈسٹرکٹ کے الیکشن ملتوی کرنا ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
لاہور۔ کرکٹ بورڈ نے کوئی وجہ بتائے بغیر گذشتہ رات سات بجکر پچپن منٹ پر انتخابات کے ملتوی کرنے کی اطلاع دی۔ شیگان اعجاز
لاہور۔ کرکٹ بورڈ نے پہلے 8 اور 23 اپریل کو بھی انتخابات ملتوی کیے تھے۔ شیگان اعجاز
لاہور۔ اس مرتبہ بھی کوئی وجہ بتائے بغیر انتخابات ملتوی کرنا بورڈ حکام کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ شیگان اعجاز
لاہور۔ چھ مئی کو شیڈول کے مطابق انتخابات نہ ہوئے تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ شیگان اعجاز
لاہور۔ انتخابات میں تاخیر انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔ شیگان اعجاز
لاہور۔چھ مئی کو ڈسرکٹ گجرات کے انتخابات کے حوالے ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں۔ شیگان اعجاز
لاہور۔ ہم سوموار کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ڈپٹی الیکشن کمیشن فاروق شہزاد رانا پر توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ شیگان اعجاز
لاہور۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذاتی مفادات کے لیے ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ شیگان اعجاز
اپنی رائے کا اظہار کریں