سرفراز کی اہلیہ کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیکرز کے ہتھے چڑھ گیا
جی ہاں کسی کا آئی ڈی ، گروپ پیج، گروپ،یا ویڈیو چینل ہیک کرنا کچھ عناصر کا مشغلہ بن گیا ہے اور وہ محض لطف اندوز ہونے کے لیے کسی کو تکلیف پہنچاتے ہیں، اگرچہ سائبر کرائم اور متعلقہ سوشل اکاونٹ کے مالکان اس کے سدباب کے لیے کوشاں رہتے ہیں مگر ہیکرز منفی سوچ کے حامل ہوتے ہیں لہذا وہ کوئی نہ کوئی چور دروازہ نکال لیتے ہیں، پاکستان کے نمبر ون ادارے کی جانب سے خبر سامنے آئی کہ جنوبی افریقہ میں فقرے کسنے پر سرفراز احمد ابھی تک تنقید کا شکار ہیں اور ان کی اہلیہ خوش بخت کے دفاع کے لیے میدان میں آ گئیں ہیں، تابی لیکس نے جب تصدیق کے لیے ان کا ٹوئٹر اکاونٹ چیک کیا تو معلوم پڑا کہ وہ ہیک ہو چکا ہے اور مزکورہ خبر بھی اڑا دی گئی ہے جس کا مطلب تھا کہ وہ خبر بھی ہیکرز نے دی
تو جناب آپ بھی محتاظ رہیے اور پاور فل پاس ورڈ استعمال کریں تاکہ آپ بھی ہیکرز کی زد میں نہ آ جائیں، کبھی کسی بھیجے گئے لنک کو کلک نہ کریں اور نہ ہی جعلی خواتین کے جو دراصل مرد ہوتے ہیں بنا یقین کیے ان کے بھیجے گئے لنکس کلک کریں
اپنی رائے کا اظہار کریں