نعمان بٹ کے بعد مزید دو ممبران گورننگ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹ گئے، کرارا جواب
تابی لیکس کو اپنے ذرائع سے معلوم پڑا ہے کہ نعمان بٹ کے بعد مزید دو ممبران گورننگ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں اور پی سی بی کو کرارا جواب لکھ بھیجا ہے جس میں انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے
جواب کے مندرجات کچھ یوں ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ اراکین شاہ دوست اور کبیر خان نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا۔
دونوں اراکین پی سی بی کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراض کو ماننے سے انکار کر دیا۔
شاہ دوست اور کبیر خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔
دونوں اراکین نے کہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین نے میڈیا میں بورڈ میٹنگ کے حوالے سے غلط بیانی کی۔
پانچ اراکین کا متفقہ فیصلہ تھا کہ احسان مانی کی غلط بیانی پر میڈیا کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔جواب میں موقف
بورڈ چیئرمین نے کہا کہ میٹنگ ملتوی ہوئی، کورم پورا نہیں تھا، یہ دونوں باتیں غلط بیانی پر مشتمل تھیں۔ جواب میں موقف
احسان مانی اور اسد علی خان نے اکثریتی ارکان کے فیصلے کو ماننے سے انکار کیا۔جواب میں موقف
ہماری پریس بریفنگ احسان مانی کی طرف سے کی گئی غلط بیانی کو دور کرنے کے لیے تھی۔جواب میں موقف
چیئرمین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے، نعمان بٹ پانچ اراکین کی نمائندگی کر رہے تھے۔ جواب میں موقف
احسان مانی اور اسد علی خان نے پانچ اراکین کے اکثریتی فیصلے کو ماننے سے انکار کیا، بورڈ چیئرمین نے میڈیا کے سامنے غلط بیانی کی۔ جواب میں موقف
پریس کانفرنس بورڈ چیئرمین کی غلط بیانی کیوجہ سے کی گئی۔ جواب میں موقف
اپنی رائے کا اظہار کریں