عماد وسیم فینز کے لیے بری خبر، جانیے کیوں ؟
ورلڈ کپ سے قبل قومی آل راؤنڈر عماد وسیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ،،،،نیشنل کرکٹ اکیڈمی بحالی پروگرام کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے ۔ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا،،، آل راؤنڈر عماد وسیم یو یو ٹیسٹ کی تیاری کے دوران کے گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق عماد وسیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے معاون فزیشن کے زیر نگرانی گھٹنے کی تکلیف دور کرنے پر کام کرینگے تاہم عماد وسیم کی ورلڈ کپ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگئی ہے جبکہ ان کی 15اپریل کو فٹنس ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو شیڈول ہیں جبکہ ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں