ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی ٹیم منتخب کرنے کے لیے 15 اپریل سے لاہور میں تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اعلان کے مطابق ٹیم میں شامل ہونے کے لیے کھلاڑی کا ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا جوکہ 14 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں منعقد ہونگے، اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیس کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جنمیں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود،بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،شاہین آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری اور عابد علی شامل ہیں جبکہ محمد حفیظ کی فٹنس رپورٹ تسلی بخش ہونے پر انکو کیمپ میں شامل کیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی اس لسٹ کے علاوہ بھی چند کھلاڑیوں کی فٹنس پرکھنے کا ارادہ رکھتی ہے،
ورلڈکپ کے لیے پندرہ رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ پانچ کھلاڑی ریزور ہونگے
ہمارے ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی مندرجہ ذیل کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں شامل کرنے خواہاں ہے
سرفراز احمد – کپتان
امام الحق
فخر زمان
عابد علی
بابر اعظم
محمد حفیظ
شعیب ملک
حارث سہیل
محمد رضوان
شاداب خان
عماد وسیم
حسن علی
محمد عامر
شاہین شاہ آفریدی
جنید خان
جبکہ ریزور کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حسنین،عثمان خان شنواری ، فہیم اشرف اور آصف علی کے نام آ سکتے ہیں
ایک ہفتے کے ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم 23 اپریل کولندن کی اڑان بھرے گی جہاں انگلینڈ کیخلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے پرمشتمل سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں