کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کے لیے پی سی بی کا اقدام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئیے اسپورٹس سائیکاجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں تیمور علی خان سات روز کے لئیے کارکردگی کو بہتر بنانے پر کھلاڑیوں کو لیکچرز دیں گے تیمور علی خان نے متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور کھلاڑیوں کی مینٹل سٹرینتھ پر کام کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے پہلے بھی ماہر نفسیات جنمیں میکس بابری نمایاں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے کام کر چکے ہیں مگر اس کے بعد ماہر نفسیات ،کو غیر ضروری عہدہ سمجھ کر ختم کردیا گیا مگر اب دوبارہ سے ماہر نفسیات سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ تیمور علی خان کی خدمات کا سلسلہ ورلڈکپ تک جاری رکھا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں