More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پی ایس ایل کے 500 اور ایک ہزار والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت

پی ایس ایل کے 500 اور ایک ہزار والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی اور صرف آدھے گھنٹے میں ہی 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کا 20 فیصد حصہ آن لائن فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت 25 فروری سے شروع ہوگی۔

آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوئی تو صرف آدھے گھنٹے میں ہی شائقین نے 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس خرید لیے جب کہ 2000، 2500 اور 3000 ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت کے لیے موجود ہیں۔
adds

اپنی رائے کا اظہار کریں