More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کرانے کی تجویز

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کرانے کی تجویز

لاہور:پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کرانے کی تجویز سامنے آ گئی۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی سیریزکے دونوں ٹیسٹ ڈے نائٹ کرانے کاپلان ہے جبکہ پاکستان نے نومبر میں دو ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا دونوں ٹیسٹ میچز مصنوعی روشنیوں میں کرانے کا خواہش مند ہے،پاکستان سیریز کے ٹیسٹ میچز ایڈیلیڈ اور برسبین میں کھیلے جانے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں عموماً سیریز کا ایک ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوتا ہے،آسٹریلیا میں روایتی طور پر ڈے نائٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ اور برسبین میں کھیلے جاتے ہیں جبکہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں ایڈیلیڈ اور برسبین وینیوز میں شامل نہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں