More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹرز کی روانگی شروع ہوگئی

بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹرز کی روانگی شروع ہوگئی

لاہور:  بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹرز کی روانگی شروع ہوگئی،

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت کیلئے محمد عرفان، عامر یامین، محمد سمیع، محمد حفیظ اور سہیل تنویر ڈھاکہ روانہ ہوگئےہیں۔محمد حفیظ اور محمد سمیع راجشاہی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

عامر یامین کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔محمد عرفان اور سہیل تنویر سہلٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔قومی کرکٹر شعیب ملک اور شاہد آفریدی بھی ایونٹ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا آغاز 5 جنوری کو ہوگا۔ایونٹ کا فائنل میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں