More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

کھلاڑیوں کو اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

کھلاڑیوں کو اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

جی ہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی ابھی ایشیا کپ میں شرمناک کارکردگی کے صدمے سے باہر نہیں نکل پائے تھے اور آسٹریلیا ان کے اوسان خطا ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے دوبئی آن بیٹھا ہوا کہ کب شاہین دوبئی اور کنگروز ان کے بچے کھچے پر بھی نوچ ڈالیں
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ سے ہوگا جس میں قومی اے ٹیم کی قیادت اسد شفیق کریں گے
ادھر ٹیم منیجمنٹ نے وطن واپس جانے والے کھلاڑیو٘ں اور ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے والے کو اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے کہ وہ دوبئی پہنچے، سابق اظہر علی جو کہ انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں وہاں سے ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ فاسٹ باولر محمد عباس  کے بارے میں شنید ہے کہ وہ لاہور سے قومی ٹیم کا پھر سے حصہ بنیں گے
محمد عباس بھی قومی ٹیم کو اتوار تک جوائن کر لیں گے،،

7 اکتوبر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ شامل کھلاڑی جو کہ ایشیا کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے دوبئی میں ہی موجود ہیں

ان کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان اور فہیم اشرف  شامل ہیں جبکہ باقی ماندہ کھلاڑی پاکستان اے کا حصہ ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں