More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سابق نیوزی لینڈ کرکٹر گرانٹ بریڈبرن پاکستان کے فیلڈنگ کوچ مقرر

سابق نیوزی لینڈ کرکٹر گرانٹ بریڈبرن پاکستان کے فیلڈنگ کوچ مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کے لئے نئے فیلڈنگ کوچ کے حوالے سے ایسے سابق کھلاڑی کومنتخب کیا کہ پاکستانی نام جان کر خوش ہو جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق نو منتخب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر گرانٹ بریڈبرن کوفیلڈنگ کوچ مقررکردیا،سابق نیوزی لینڈکرکٹرگرانٹ بریڈبرن کاتقرر3سال کیلئے کیاگیاہے،گرانٹ بریڈبرن ایشیاکپ کے دوران ٹیم کویواے ای میں جوائن کریں گے،اس حوالے سے گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے سابق فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن 13جون کو ایڈن برا میں سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹر نیشنل کے بعد باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے جس کے بعد سے قومی ٹیم کے ہمراہ کوئی فیلڈنگ کوچ موجود نہیں تھا .

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں