احسان مانی کیا کرنے جارہے ہیں ، کھل کر عزائم بتا دیئے
لاہور: پی سی بی کے نئے چئیر مین احسان مانی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میںنیا ماڈل جو پاکستانی ہی ہو گا متعارف کروائیںگے .
احسان مانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کی مضبوطی کے لیے کام کریںگے. اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ضلعی ، ریجنز ، اور ڈپارٹمنٹنس کو ساتھ لے کر چلیںگے .
فرسٹ کلاس کرکٹکو کم کرنے مگر سود مند اور معیاری بنانے کے لیے منصوبہ بنایا جائے گا.اس سلسلے میںسابق کرکٹرز ،ایسوسی ایشنز اور ڈپارٹمنٹس کے ساتھ بات کریں گے .
ریجنز کو مضبوط بنائیںگے جس سے ان علاقوں میںکرکٹ کے مسائل جیسے اسٹیڈیمز اور انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جاسکے گا.پی ایس ایل کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ابھی تو 4 میچز ہی کروائے جائیںگے لیکن سارا پی ایس ایل کروانے کے لیے مستقبل میںبھی عملی اقدامات کیے جاتے رہیںگے
اپنی رائے کا اظہار کریں