More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

مصباح الحق نے پی سی بی کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادیئے،اب تک کا بڑا مطالبہ کردیا

مصباح الحق نے پی سی بی  کے سامنے شکایتوں کے  انبار لگادیئے،اب تک کا  بڑا مطالبہ کردیا

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ والاماحول پیدا کرے تاکہ کرکٹ کو انجوائے کریں۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق قائد اعظم ٹرافی میں دی جانے والی سہولتوں کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈمیں واش رومزکی حالت خراب ہے،گرم موسم میں صرف1پنکھامیسرہے،ڈریسنگ رومزاچھے ہوں تاکہ کرکٹر انجوائے کریں،نہ کہ وہ6گھنٹے کی سزاسمجھیں۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچزاورگراؤنڈبین الاقوامی معیارکے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈبہت خراب ہیں،کچھ سمجھ نہیں آرہاکہ کیامنصوبہ بندی کریں،گراؤنڈاورپچزکی حالت سب کے سامنے ہے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ جلدشروع ہونے سے کھلاڑیوں کومشکلات ہورہی ہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں