More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سعد علی کو بھی ایبٹ آباد کے فٹنس کیمپ میں طلب کر لیا گیا

سعد علی کو بھی ایبٹ آباد کے فٹنس کیمپ میں طلب کر لیا گیا

یبٹ آباد کے آرمی اسکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ فٹنس کیمپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے پہنچ گئے ہیں ،،، جنمیں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اورمیرحمزہ شامل ہیں

تاہم سلیکشن کمیٹی کو بعد میں احساس ہوا یا کپتان کے اصرار پر الٹے ہاتھ سے کھیلنے والے سعد علی کو بھی تربیتی کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے اور انہوں نے ایبٹ آباد میں رپورٹ بھی کر دی ہے
اس تین روزہ کیمپ میں ہر کھلاڑی پاکستان آرمی کے ٹرینرز کے ساتھ ساتھ دس دس منٹ کا سیشن کریں گے باقی دیگر سیشنز کے لیے مکی آرتھر کے علاوہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لیوڈن، بولنگ کوچ اظہر محمود، فزیوتھراپسٹ کلیفی ڈیکون، اینالسٹ ڈاکٹر سہیل سلیم اور طلحہ اعجاز شامل ہیں۔
ایبٹ آباد کیمپ کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہونگے جو کہ تین ستمبر کو متوقع ہیں اور فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑی ہی ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنا سکیں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں