More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

شاہدآفریدی گھٹنےکی انجری کےباعث کیریبین پریمیر لیگ سےآؤٹ

شاہدآفریدی گھٹنےکی انجری کےباعث کیریبین پریمیر لیگ سےآؤٹ

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہدآفریدی گھٹنےکی انجری کےباعث کیریبین پریمیر لیگ سےآؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث کل سے شروع ہونے والی کیربیئن پریمیئر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔انہوں نے سمااجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سسہارا لیتے ہوئے اپنی عدم فراہمی کے بارے میں بتایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں گھر میں بیٹھ کر جمیکا کو سپورٹ کروں گا اور یہ امید بھی ظاہر کی ان کے خلا کو عماد وسیم پورا کر دیں گے ۔

خیال رہے کیربیئن پریمیئر لیگ  کل سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہو چکی ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت 10 پاکستانی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ شاہد آفریدی اور عماد وسیم جمیکا تلاواز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا تاہم شاہد آفریدی کی انجری کے باعث اب عماد وسیم ہی جمیکا کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ہونگے ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں