More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

میراڈونا نے موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے کو ڈھونڈنے پر انعام کا اعلان کردیا

میراڈونا نے موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے کو ڈھونڈنے پر انعام کا اعلان کردیا

ماسکو:  ارجنٹائن کے سابق عظیم فٹبالر ڈیگو میراڈونا نے اپنی موت کی جھوٹی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کرنے پر 8 ہزار پائونڈ انعام کا اعلان کردیا۔

نائیجیریا سے اہم ترین میچ کے دوران میراڈونا انتہائی جذباتی ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں پکڑ کر کرسی پر بٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، اس پر کسی نے افواہ پھیلادی کہ ان کی موت ہوگئی ہے جس کی خود ہی میراڈونا نے انسٹاگرام پر تردید کردی۔

میراڈونا نے اعلان کیا جو ان کے مرنے کی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کرے گا اسے وہ8 ہزار پائونڈ انعام دیں گے، انھوں نے میچ کے دوران اپنی حرکتوں کی وجہ سفید وائن کو قرار دیا تھا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں