ورلڈکپ پاک بھارت فکسنگ آفر ،،، عمر اکمل نے نیا کٹا کھول دیا
فروری 2015 کو ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والا ون ڈے میچ کڑوڑوں لوگوں نے ٹی وی پر دیکھ کر دنیائے سپورٹس کا ریکارڈ قائم کردیا تھا
مگر خبروں کی زینت بننے والے عمر اکمل نے حیران کن بیان دے کر نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے کہ مزکورہ میچ میں انکو فسکنگ کی آفر ہوئی تھی،،، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس کے علاوہ بھی جب جب پاک بھارت میچ ہوا انہیں فکسنگ یا نہ کھیلنے کے عوض بھاری رقم کی پیکشیں موصول ہوئیں مگر انہوں نے ہمیشہ فکسرز کو کھرا جواب دیا اور کرکٹ کرپشن میں ملوث ہونے سے انکار کیا
مگر حیران کن بات ہے کہ عمر اکمل نے اس پیشکش کے بارے پی سی بی یا آئی سی سی کو مطلع نہیں کیا جس پر آئی سی سی الرٹ ہوگئی ہے،،،،
ترجمان سمیع الحسن نےتصدیق کی ہے کہ عمر اکمل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کررہے ہیں اور فوری طور پر عمر اکمل سے ملاقا ت کرکے ان کا مؤقف جاننا چاہیں گے، ہمارا اینٹی کرپشن یونٹ کھیل سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہا ہے اور اس بارے میں کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو وہ آئی سی سی رابطہ کرسکتا ہے ،،،، ترجمان آئی سی سی کے مطابق عمر اکمل کے فکسنگ سے متعلق بیان کی تحقیقات ہوگی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جلد از جلد عمر اکمل سے بات کرے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل عمر اکمل کے بیان سے واقف ہے، فکسنگ جیسے معاملات پر پلیئر کا رپورٹ کرنا کافی اہم ہے
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی عمر اکمل کے بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تفصیلات جاننے کے بعد ایکشن لیا جائے گا
عمر اکمل نے انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے اس پیشکش کے بارے ٹیم انتظامیہ کو دی تھی یا نہیں۔ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر کسی کھلاڑی کو سٹے باز کی جانب سے پیشکش ہوتی ہے تو اسے اس کی اطلاع ٹیم انتظامیہ کو کرنا ہوتی ہے اور مطلع نہ کرنے کی صورت میں اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے جسکی سزا دراز قد باولر محمد عرفان بھگت چکے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں