نتیجہ ڈوپ ٹیسٹ،، احمد شہزاد کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوسکتا ہے
جی ہاں بحرانی کیفیت کا شکار پاکستانی بلے باز احمد شہزاد جو بلے بازی میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے سے عاری ہیں ،،، ان کے بارے میں مزید کوئی اچھی خبریں سامنے نہیں آ رہیں
ذرائع بتا رہے ہیں کہ احمد شہزاد کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا
پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کی ملاقات کے دوران ان کو مطلع کیا ہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے لہذا ان کے نام کو دورہ زمبابوے کے لیے زیر غور نہ لایا جائے
احمد شہزاد پر ممنوعہ قوت بخش ادویات استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے لہذا ایسا بتایا جا رہا ہے کہ کاروائی کے دوران ان کو سزا ہوسکتی ہے،، احمد شہزاد کے بارے میں کارروائی کا تعین ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کرے گی۔ احمد شہزاد نے گذشتہ ہفتے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 14اور24رنز بنائے تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں