میسی نے فلسطینی بچوں کی چیخیں سن لیں ،، اسرائیل سے میچ منسوخ
ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف ورلڈ کپ 2018 کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں 9 جون کو شیڈول اپنا آخری وارم اپ میچ منسوخ کردیا۔
ارجنٹائن کے اسٹرایئکر گونزالو ہنگوئین نے اعلان کیا ہے کہ ’ہم نے ٹھیک فیصلہ کرلیا‘، ساتھ ہی تصدیق کی کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے
ادھر فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے بھی میسی اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل سے آخری وارم میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے اور پی ایف اے ارجنٹائن کے کپتان اور کھلاڑیوں کا کھیلوں کے برخلاف مہم کا حصہ بننے سے انکار پر بے حد مشکور ہے
یاد رہے کہ چند روز پہلے فلسطینی بچوں نے احتجاج کیا تھا کہ ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم اسرائیل کے ساتھ دوستانہ میچ نہ کھیلے کیونکہ یہ میچ کھیلنے سے ثابت ہوجائے گا کہ ارجنٹینا نے اسرائیل کا 70 سالہ قبضہ قبول کرلیا ہے
70 بچوں کی جانب سے لکھے گئے خط کے بارے پتہ چلا ہے کہ یہ وہی بچے ہیں کہ جنکی ملکیتی زمین پر اسرائیل نے قبضہ کرکے ٹیڈی اسٹیڈیم قائم کیا گیا تھا
خط کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ ’ہمیں بتایا گیا ہے کہ آپ ہمارے تباہ شدہ گاؤں پر تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتے ہیں جس پر ہماری خوشی اس وقت آنسوؤں میں بدل گئی اور ہمارے دل ٹوٹ گئے کہ ہمارا ہیرو میسی ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں پر تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں کھیلنے جا رہا ہے‘۔
فلسطینی بچوں نے کہا کہ 9 جون کو جب اسرائیل اور ارجنٹائن دوستانہ میچ کھیلیں گے تو یہ ہمارے لیے ایک اداس دن ہو گا اور خط کے اختتام کچھ یوں کیا کہ ‘آئیے، ہم خدا سے دعا کریں کہ میسی ہمارے دلوں کو نہ توڑیں‘۔
دوسری جانب فلسطین کی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل رجب نے بھی میسی سے میچ نہ کھیلنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میسی یہ میچ کھیلیں تو فلسطینی شائقین ان کی شرٹ جلا دیں۔
خیال رہے کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ورلڈ کپ 2018 کا وارم اپ میچ مقبضہ بیت المقدس میں واقع ٹیڈی سٹیڈیم میں 9 جون کو کھیلا جانا تھا۔
جبکہ اسرائیل نے حقائق کو جھٹلاتے ہوئے کہا ہے کہ مزکورہ میچ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے منسوخ کیا گیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں